ETV Bharat / sitara

جان، ریتک اور عامر کے بعد اکشے نہیں مچائیں گے 'دھوم' - آدتیہ چوپڑا

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سلور سکرین پر 'دھوم' مچاتے نظر نہیں آئیںگے۔ گذشتہ روز بالی وڈ میں چرچا تھی کہ یش راج بینر کے تحت بننے والی فلم 'دھوم 4' میں اکشے کمار کو ولن کا کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

جان، ریتک اور عامر کے بعد اکشے نہیں مچائیں گے 'دھوم'
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 3:02 PM IST

اطلاع کے مطابق جیسے ہی اکشے کے نام کی افواہ بازار میں سرگرم ہوئی تو اس خبر کی سچائی کو پیش کیا گیا کہ اکشے اس فلم میں کوئی ایسا رول نہیں ادا کر رہے ہیں۔ خود اس کی اطلاع دھوم 4 میں بطور ہیروئن مرکزی کردار ادا کر رہیں مانوشی چلرنے دی۔

ایسا بتایا گیا تھا کہ دھوم 4 میں اکشے کمار کے رجنی کانت کی فلم '2.0' میں ولن کا کردار نبھانے کے بعد فلم ساز آدتیہ چوپڑا ان سے متاثر ہو گئے ہیں۔ آدتیہ کو لگ رہا ہے کہ اکشے کمار اس فلم کے لیے صحیح کردار ہیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔

واضح ر ہے کہ دھوم ورژن کی فلموں میں جان ابراہم، ریتک روشن اور عامر خان ولن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔ جسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔

اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کی اس کامیاب کڑی کی آئندہ فلم میں کون نظر آئے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.