ETV Bharat / sitara

کورونا متاثر اکشے کمار اسپتال میں داخل، رام سیتو کی شوٹنگ رُکی - اکشے کمار اور فلم رام سیتو

سپر اسٹار اکشے کمار کے کورونا مثبت تصدیق ہونے کے ایک دن بعد انہیں احتیاطی اقدام کے طور پر ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اکشے کے علاوہ ان کی آئندہ فلم رام سیتو میں ان کے ساتھ کام کرنے والے 45 عملے بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

اکشے کمار کورونا متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 12:32 PM IST

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے کورونا متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی جانچ ہونے سے قبل اکشے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی شوٹنگ میں مشغول تھے۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق کمار کے علاوہ ان کے ساتھ کام کرنے والے فلم کے 45 عملے میں بھی کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکشن ڈرامہ فلم رام سیتو کی شوٹنگ شروع کرنے کے پانچ دن بعد اکشے کورونا متاثر پائے گئے۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اسپتال میں داخل ہونے کی جانکاری دی۔

پیر کے روز اکشے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ سب کا نیک خواہشات اور دعا کے لیے بہت بہت شکریہ، آپ کے دعاؤں کا ہی اثر ہے۔میں ٹھیک ہوں لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ میں جلد ہی صحتمند ہو کر گھر واپس آؤں گا'۔

مزید پڑھیں:اداکار اعجاز خان کورونا متاثر، این سی بی کی ٹیم کوارنٹائن

اطلاع کے مطابق 5 اپریل سے مدھ آئی لینڈ میں تقریا 100 عملے کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی تھی لیکن جب کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا تب ان میں 40 جونئیر آرٹسٹ کورونا مثبت آئے۔

کورونا مثبت آنے کے بعد تمام لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا۔ان عملے میں 40 جونئیر آرٹسٹ اور اکشے کمار کی میک اپ ٹیم شامل ہے۔اب ان کے کورونا مثبت آنے کے بعد فلم رام سیتو کی شوٹنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز اکشے کمار نے ٹوئیٹ کے ذریعہ اپنے کورونا مثبت ہونے کی جانکاری دی تھی۔

حال ہی میں گووندا، عالیہ بھٹ، پریش راول، کارتیک آرئین، رنبیر کپور اور روہت سراف بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔اس سے قبل امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ارجن کپور، ملائیکا ارورا بھی کورونا متاثر پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.