ETV Bharat / sitara

اداکار اعجاز خان کورونا متاثر، این سی بی کی ٹیم کوارنٹائن

منشیات معاملے میں گرفتار ہوئے اداکار اعجاز خان کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔جس کے بعد اب اعجاز خان سے پوچھ گچھ کرنے والے این سی بی کی ٹیم کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اداکار اعجاز خان کورونا متاثر، این سی بی ٹیم کا بھی ہوگا ٹیسٹ

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 11:04 AM IST

منشیات معاملے میں ملوث بالی ووڈ اداکار اور بگ باس سیزن 7 کے امیدوار اعجاز خان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔گزشتہ روز منشیات معاملے میں انہیں این سی بی نے گرفتار کیا گیا تھا۔

اداکار کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ساتھ ہی اعجاز خان سے پوچھ گچھ کرنے والے این سی بی کی ٹیم کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔اعجاز خان کا دو دن قبل ہی کورونا جانچ کیا گیا تھا اور کل ان کی رپورٹ میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ 30 مارچ کو این سی بی نے اعجاز خان کو ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ اعجاز خان راجستھان سے ممبئی آئے تھے جہاں این سی بی نے انہیں پہلے حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔س سے قبل این سی بی نے ممبئی میں اعجاز خان کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ منشیات اسمگلر شاداب کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران اعجاز خان کا نام سامنے آیا تھا، جس کے بعد این سی بی نےجنوبی ممبئی میں واقع اپنے دفتر میں اعجاز سے پوچھ گچھ کی اور منشیات معاملے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔سٹی کورٹ نے خان کو 3 اپریل تک این سی بی کے تحویل میں بھیجنے کی بات کہی تھی، حالانکہ بعد میں اسے بڑھا کر 5 اپریل تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.