اداکارہ ادا شرما نے طویل لاک ڈاؤن کے بعد اپنے کام کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جنگ کے میدان پر ہوں۔
کمانڈو 3 کی اداکارہ نے ایک کافی برانڈ کے لیے شوٹ کیا ہے۔شوٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے اس کی اسکرپٹ میں تھوڑی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر لاک ڈاؤن کے بعد شوٹنگ کے پہلے دن کی تصویر شیئر کی۔
تصویروں میں اداکارہ فیس شیلڈ، ماسک پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں، وہیں انکے ساتھ نظر آرہے ہیں انکے کرو کے دو ساتھی بھی ماسک پہنے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ'سیٹ پر واپسی، لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد میرا پہلو شوٹ۔ایک اشتہار کے لیے شوٹنگ، وہ بھی 20 لوگوں سے کم کے کرو کے ساتھ اور پوری طرح کے سینیٹائزیشن، ماسک او شیلڈ کے ساتھ کام کررہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ جنگ کے میدان میں جارہے ہوں لیکن ہم سب ایک طرف ہیں، سب کے سب کورونا کے خلاف۔۔
ادا نے شوٹنگ سیٹ کی تصویر بھی شیئر کی، جہاں لوگ پوری طرح سینیٹائزیشن کا دھیان رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ساتھ ہی کماندو اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے کی شوٹنگ کو بھی یاد کیا۔