اداکارہ ادا شرما کا کہنا ہے کہ 'جسٹ فرینڈ' لفظ کا استعمال آج کل عام طور پر کیا جاتا ہے، لوگ اکثر اپنے کسی جان پہنچان والوں کے لیے یہ بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔
فلم کمانڈو میں ان کے ساتھ اداکار ودوتھ جاموال کو ایک سوشل میڈیا صارفین نے پوچھا کہ کیا وہ اور اداکارہ 'جسٹ فرینڈ' ہیں؟
جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ 'جسٹ فرینڈ'، بالکل بھی نہیں ہم 'بہادر'،'رحم دل'، 'کھلے نظریات'،' شکر گزار'،'سمجھدار'،'چیزوں کو مل بانٹ کر رکھنے والے'، 'تعلیم یافتہ'، 'خوش مزاج'،'پرسکون'،'کامل' اور بہت اچھے دوست ہیں۔میں آپ کے لیے ادا جیسے کسی انسان کی دعا کرتا ہوں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ادا نے بتایا کہ ہاں میں نےیہ پڑھا ہے۔ودوتھ اور میں نے اس پر بات بھی کی۔ودوتھ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ او میں صرف دوست ہیں اور انہوں نے اس کے جواب میں کئی سارے صفتیں کہیں تھی کہ ہم دونوں صرف دوست کیوں نہیں ہیں۔میں اس سے متفق ہوں۔'جسٹ فرینڈ' لفظ کا استعمال آج کل بے حد عام طور پر کیا جاتا ہے ، یہاں تک کہ لوگ اپنے کسی جان پہنچان کے لیے بھی اس لفظ کا استعمال کرتے ہیں۔
ادا نے مزید کہا کہ میں جنہیں واقعی میں اپنا دوست سمجھتی ہوں ان کے لیے میں کچھ الگ محسوس کرتی ہوں۔دوستی کا مطلب صرف واٹس ایپ پر میسج بھیجنا یا کسی پارٹی میں لوگوں سے بات کرنا ہی نہیں ہے۔دوستی کا مطلب جب آپ کسی چیز کو کے کر اداس ہیں تو ایسے میںکسی سے بات کرنا یا اپنے دماغ میں چل رہی باتوں کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے ہے۔