بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پائل گوش نے رپبلکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ رامداس اتھاوالے کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا ہدف لیا۔پائل کو خواتین ونگ کی نائب صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
گھوش نے کہا کہ ملک کے لیے کچھ کرنے کے لیے وہ آر پی آئی (اے) میں شامل ہوئی ہیں اور انوراگ کے خلاف جاری اس لڑائی میں ان کی حمایت کرنے پر اتھاوالے کی شکر گزار ہوں۔اداکارہ کے ساتھ کئی دیگر افراد آر پی آئی میں آج شامل ہوئے۔
اتھاوالے نے اس موقع پر کہا کہ اداکارہ کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔میں نے پائل کو بتایا کہ آر پی آئی (اے) ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی پارٹی ہے۔یہ سماچ کے ہر طبقے کی مدد کریگی، چاہے وہ دلت ہو، آدی واسی، او بی سی، دیہی عوام اور کچی آبادی میں رہنے والے لوگ ہوں۔اگر آپ پارٹی میں شامل ہوتی ہیں تو آر پی آئی کو ایک اچھا چہرہ ملے گا۔ان سے یہ سب بات کرنے کے بعد وہ پارٹی میں شامل ہونے کی لیے راضی ہوگئی۔
ساتھ میں مرکزی وزیر رام داس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ کشیپ، جنہوں نے گھوش کے ذریعہ عائد کیے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے، انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ستمبر میں اداکارہ نے فلمساز انوراگ کشیپ کے خلاف جنسی زیادتی کا معاملہ درج کیا تھا اور بعد میں مہاراشٹر گورنر بی ایس کوشیاری سے ملاقات کرکے فلمساز کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جس کے بعد راجیہ سبھا ممبر اتھاوالے اور اداکارہ نے ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر وشواس ننگرے پاٹل سے ملاقات کرکے اداکارہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔