آخرکار بالی ووڈ میں کسی نے کنگنا رناوت کو شادی کرنے کے لیے متاثر کیا ہے تو وہ ہے شادی شدہ شخص۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کا ہونے والا شوہر ان سے زیادہ سمجھدار، خوبصورت اور زیادہ ہونہار ہونا چاہئے۔
اس سے پہلے کہ آپ اس نتیجے پر پنہچ جائیں کہ کنگنا کو اپنے خوابوں کا ساتھی مل گیا ہے، یہ واضح کر دیتے ہیں کہ کنگنا پروڈیوسر نتیش تیواری کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں، جو اشونی آئیر تیواری کے شوہر ہیں اور اشونی نے ہی کنگنا کی آنے والی فلم 'پنگا' کو ہدایت کی ہے۔
کنگنانے میڈیا کو بتایا کہ میں نے خود ہی ہمیشہ سے اپنے جیسے شخص کی تلاش کرنے میں پریشانی اٹھائی ہے، لیکن نتیش تیواری سے ملاقات کرنے اور ان کی شادی شدہ زندگی میں بے پناہ محبت کو دیکھنے کے بعد میری شادی کا خیال بدل گیا ہے۔ وہ اپنی بیوی بے حد محبت کرتے ہیں۔ اب شادی میرے لیے بھی ضروری ہوگئی ہے۔
کنگنا نے کہا کہ'مجھے وہ زندگی یاد نہیں، جب مجھے پیار نہیں تھا۔ محبت کے ساتھ میرا تجربہ خراب رہا ہے لیکن میں اس سے جلدی سے باہر نکل آئی'۔
بتا دیں کہ حال ہی میں فلم 'پنگا' بنانے والوں نے فلم کا ٹائٹل سانگ جاری کیا ہے، جس میں اداکارہ کنگنا کو نمایاں کردار میں دکھایا گیا ہے۔ گانے میں کنگنا کے ایتھلیٹس بننے کے سفر کی جھلک پیش کی گئی ہے۔
اس گیت میں 32 سالہ والدہ جیا کی جدوجہد کو پیش کیا گیا ہے، جو دوبارہ فٹ ہو کر کھیل میں اپنے کیریئر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ ایک سابقہ عالمی چیمپیئن ہے جو برسوں کے دوران اپنی شناخت کھو بیٹھی ہے۔
مذکورہ فلم میں شنکر، احسان، لائے کی خوبصورت موسیقی کے علاوہ، گانوں کے بیچ میں اداکارہ کو جدوجہد جاری رکھنے اور تندرستی برقرار رکھنے کی ہمت ملتی ہے، جس میں ایک ایسی ویڈیو شامل کی گئی ہے جو ہر چیز کو متاثر کرتی ہے۔