ETV Bharat / sitara

میری فاؤنڈیشن کا ہرایک روپیہ ایک زندگی بچانے کا انتظار کررہا ہے: سونو سود

انکم ٹیکس محکمہ کی کارروائی پر سرخیوں میں آئے اداکار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان کی شروعات اس شعر کے ذریعہ کی‘ سخت راہوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے، ہر ہندوستانی دعاؤں کا اثر لگتا ہے‘۔

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:10 PM IST

سونو سود
سونو سود

کورونا کے دور میں لوگوں کے لئے مسیحا بنے اداکار سونو سود نے انکم ٹیکس محکمہ کی گزشتہ ہفتہ ہوئی چھاپہ ماری کے بعد آج اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی بات رکھی اور کہا کہ ان کے فاؤنڈیشن کا ہر ایک روپیہ ایک زندگی بچانے کا انتظا کررہا ہے۔

انکم ٹیکس محکمہ کی کارروائی پر سرخیوں میں آئے اداکار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان کی شروعات اس شعر کے ذریعہ کی‘ سخت راہوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے، ہر ہندستانی دعاوں کا اثر لگتا ہے‘۔ محکمہ نے سونو پر 20کروڑ روپے سے زیادہ کے انکم ٹیکس چوری کا الزام لگاتے ہوئے ان سے منسلک 28 ٹھکانوں پر تلاشی مہم چلائی اور کئی دستاویز ضبط کئے۔ محکمہ نے اس پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا جس کے بعد اب اداکار نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:دیویا اگروال نے بگ باس او ٹی ٹی کا خطاب اپنے نام کیا

اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کو ہمیشہ کہانی میں اپنا موقف رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وقت بتائے گا۔ میں نے پورے دل اور طاقت سے خود کو ہندستان کے لوگوں کی خدمت میں وقف کردیا ہے۔ میری فاؤنڈیشن کا ہر ایک روپیہ ایک زندگی بچانے اور ضرورت مندوں تک پہنچنے کا انتظار کررہا ہے۔

اس کے علاوہ، کئی مواقع پر میں نے برانڈوں کو میری فیس کسی سماجی کام کے لئے عطیہ کرنے کے لئے بھی کہا ہے، جس سے ہم آگے بڑھتے رہتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.