ETV Bharat / sitara

اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، ہندوجا اسپتال میں داخل - اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز

اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے سبب آج انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، ہندوجا اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 10:53 AM IST

Updated : Jun 6, 2021, 2:06 PM IST

معروف اداکار اور بالی ووڈ میں شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کو آج صبح ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اداکار کو گزشتہ کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی جس کے بعد آج انہیں ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔ انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی گزشتہ ماہ ان کو معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔'

دوسری طرف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی کا کورونا سے انتقال

یہ بھی پڑھیں: یوسف خان کیسے بنے دلیپ کمار؟

واضح رہے کہ دلیپ کمار 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے اور فلم دیوداس (1955) ، نیا دور (1957) ، مغل اعظم (1960)، گنگا جمنا (1961)، کرانتی (1981) اور کرما (1986) جیسی فلموں میں اپنے مشہور کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

انہیں شہنشاہ جذبات کہا جاتا ہے۔ وہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے ہیں۔حال میں ان کی پاکستان میں واقع آبائی رہائش گاہ کو یادگار بنانے کا پاکستانی حکومت نے اعلان۔ کیا ہے۔

انہیں آخری بار سال 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیاتھا

یہ بھی پڑھیں:دلیپ اورکامنی کے عشق کی داستان کتابی شکل میں منظرعام پر

وہیں اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

Last Updated : Jun 6, 2021, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.