جنوبی ہند کے فلمساز راجامولی فلم آر آر آر بنا رہے ہیں۔ یہ فلم 400 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ میں بنائی جا رہی ہے اور یہ 10 زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ملک کے مجاہد آزادی پر مبنی ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم میں اجے دیوگن ’بھگت سنگھ‘ کے کردار میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار فلم میں کافی اہم ہے۔ بھگت سنگھ کے کردار میں وہ اس فلم میں مجاہد آزادی كو مارام بھیم اور الّوری سیتارام راجو کو برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دیں گے۔
جنوبی ہند کے معروف اداکار رام چرن اس فلم میں الوری سیتارام راجو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں، جونیئر این ٹی آر كو مارام بھیم کے کردار میں ہیں۔
عالیہ بھٹ اس فلم میں رام چرن کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔