بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے جیل کے قیدیوں کو فلم 'دسویں' دکھانے کا وعدہ کیا تھا اور اسی وعدہ کے تحت ابھیشیک آگرہ واپس گئے اور جیل کے 2 ہزاروں قیدیوں کے لیے اپنی فلم دسویں کی خصوصی اسکریننگ رکھی۔ اس خاص موقع پر جیل کے اعلیٰ افسران نے ابھیشیک بچن کے ساتھ یامی گوتم، نمرت کور اور ہدایتکار نشار جلوٹا کا شاندار خیرمقدم بھی کیا۔ Abhishek Bachchan fulfils his promise۔ ابھیشیک نے بہت سے یادگار لمحات کو یاد کرتےہوئے میڈیا کے کچھ نمائندوں کو وہ جگہ بھی دکھائی جہاں انہوں نے ' مچا مچا' گانے اور دیگر اہم سین شوٹ کیے تھے۔ اس کے علاوہ اداکار نے جیل کے لائبریری میں کتابوں کا عطیہ بھی کیا ہے تاکہ جیل میں بند قیدی پڑھ سکے۔ Dasvi Screening at Agra Jail for Inmates
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انہوں نے قیدیوں سے بات کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی اور اس کا کیپشن لکھا ہے' ایک وعدہ، وعدہ ہوتا ہے۔ گزشتہ رات میں ایک سال پہلے کیے گئے ایک وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ ہماری فلم 'دسویں' کی پہلی اسکریننگ آگرہ سینٹرل جیل کے گارڈ اور قیدیوں کے لیے منعقد کیا گیا۔ ہم نے یہاں فلم کی شوٹنگ کی تھی، ان کے ساتھ گزارے گئے وقت کی یادیں میں زندگی بھر اپنے ساتھ رکھوں گا۔ جیو اسٹوڈیو اور دنیش وجن پریزنٹ، دسویں میڈڈاک فلمز پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہدایتکاری تشار جلوٹا نے کی ہے۔ فلم میں ابھیشیک بچن، یامی گوتم اور نمرت کور نے اہم کردار ادا کیا۔ دنیش وجن اور بیک مائی کیک فلمز نے پروڈیوس کیا۔ یہ فلم 7 اپریل کو نیٹفلکس اور جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔