کووڈ-19 کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں اداکار ابھے دیول وقت گزارنے کے لیے اپنے آپ کو پینٹنگ کے ذریعہ مشغول رکھ رہے ہیں۔
اداکار نے اپنی نئی تصویر کشی میں ان لوگوں کی تصویر کو پیش کیا ہے جو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنے فن پارے کی ایک تصویر شائع کی جس میں ایک غریب عورت کو بھیک مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں اداکار نے صحت کے بحران کے درمیان ملک میں رونما ہونے والی غلط چیزوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔
ابھے نے انسٹاگرام پر لکھا "ڈرائنگ اور پینٹنگ میں واپس جانے کی کوشش کی، لوگوں کی مدد نہیں کر سکتا لیکن وبائی امراض سے متاثرہ لوگوں کی پینٹنگز بنا سکتا ہوں۔"
ویسے مجھے زیادہ خوش موضوعات پر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے لیکن اس ملک میں جہاں لوگ وبا کے دوران بھی نفرت پھیلا رہے ہیں۔ جہاں کی میڈیا خود متعصبانہ اور منقسم کار ہے وہاں قوم پرستی انسانیت سے زیادہ اہم ہے، میرے خیال میں یہ عورت ایسی حالت میں موزوں ہے۔ "