عامر خان اپنے کردار کے ساتھ تجربے کرنے کےلئےمشہور ہیں اب ان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کے موضوع کے بارے میں پہلے ایسا کہا جارہا تھا کہ عامر خان کی اس فلم میں 1992 میں ہوئے متنازعہ ڈھانچہ کے انہدام کی کہانی بتائی جائے گی، جبکہ اب ان خبروں کو غلط بتایا جا رہا ہے۔ اب خیال ہے کہ یہ فلم سال 1984 میں بھڑکے سکھ فسادات پر مبنی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا اجودھیا میں متنازعہ ڈھانچہ کے انہدام پر مبنی ہونے کی خبریں غلط ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم کا زیادہ تر حصہ 1984 میں ہوئے ان فسادات پر مبنی ہے جب اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک بھر میں سکھ فرقے کے خلاف فسادات بھڑک گئے تھے۔
فلم کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے ۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے یا ریلیز ہونے کے بعد ہی فلم کے پلاٹ سے جڑی جانکاری سامنے آپائے گی۔ یہ بھی خیال ہے کہ یہ فلم 2020 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار میں دکھائی دے سکتی ہیں۔