ETV Bharat / sitara

قومی فلم انعام یافتہ آیوشمان کھرانہ کا سفر ایک نظم میں

بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے قومی فلم انعام ملنے پر اپنی کامیابی کا جدوجہد بھرا سفر ایک نظم میں پیش کیا۔ اس نظم کو انھوں نے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 11, 2019, 6:57 AM IST

Updated : Aug 11, 2019, 7:15 AM IST

قومی فلم انعام یافتہ آیوشمان خرانہ کا سفر ایک نظم میں

بالی وڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ کو حال ہی میں فلم 'اندھادھن' کے لیے بہترین اداکار کا قومی فلم انعام سے نوازا گیا۔ جہاں انھوں نے اپنے جد و جہد بھرے بالی وڈ سفر کو ایک نظم پڑھ کر سنایا۔

نظم میں آیوشمان نے پہلی مرتبہ ممبئی آنے سے لے کر قومی فلم انعام ملنے تک سفر بیان کیا ہے۔ نظم کچھ یوں ہے۔۔
'جب پہلی دفعہ آیا تھا ممبئی، تب بھی ہو رہی تھی بارش، آج بھی برکھا باہر ہے۔
یہاں کی بھیڑ کی طرح سپنے تھے آنکھوں میں ہزار، آج بھی امنگیں تیز ترار ہیں۔
ماں باپ نے نم آنکھوں سے دی تھی مجھے پرواز، آج بھی ان کی فکر برقرار ہے۔
سیکنڈ کلاس سلیپر پے آیا تھا اس شہر میں دوستوں کے ساتھ، آج بھی اسی سفر کا خمار ہے۔
اٹھ کر گرا، گر کر اٹھا، چلا، اڑا۔ آج انہی ٹھوکروں کی خاطر میرے حق میں راشٹریہ پرشکار ہے'۔

جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں چھیاسٹواں قومی فلم انعام کا اعلان کیا گیا۔ جہاں فلم 'اندھادھن' کو سال کی بہترین ہندی فلم قرار دیا گیا۔ وہیں آیوشمان کھرانہ کی دوسری فلم 'بدھائی ہو' کو بہترین مشہور انٹرٹنمنٹ فلم قرار دیا گیا۔

Intro:Body:

obaid

Conclusion:
Last Updated : Aug 11, 2019, 7:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.