ETV Bharat / sitara

فلم 'آنند' کی ریلیز کے 48 برس مکمل

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 3:05 PM IST

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپر اسٹار راجیش کھنہ کی فلم 'آنند' کی ریلیز کو آج 48 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

48 years after the release of the film 'Anand'
فلم 'آنند' کی ریلیز کے 48 برس مکمل

رشی کیش مکھرجی کی ہدایت میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ اسٹارر فلم 'آنند' 12 مارچ 1971 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ریلیز کو آج پورے 48 برس گزر گئے ہیں۔

امیتابھ بچن نے فلم سے وابستہ اپنی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اس فلم کے ذریعے ایک ہی رات میں سپراسٹار بن گئے تھے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے ایک شائق کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کی ریلیز تک لوگ انہیں پہچانتے نہیں تھے۔ صبح جب وہ اپنی کار میں پیٹرول بھروانے گئے ہوئے تھے تب انہیں کسی نے بھی نہیں پہچانا تھا۔ شام کو جب دوبارہ وہ اسی پیٹرول پمپ پر پہنچے تو انہیں دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس قصے کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا یہ سچ ہے اور وہ پٹرول پمپ ارلا میں واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.