ETV Bharat / science-and-technology

YouTube Action on Three Channels یوٹیوب نے فیک نیوز پھیلانے والے 3 چینلز کو ہٹایا

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 5:38 PM IST

فرضی خبر پھیلا رہے لاکھوں سبسکرائبر والے تین یوٹیوب چینلز پر یوٹیوب کارروائی کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم سے ان کے تمام جعلی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔ ایک روز قبل وزارت اطلاعات و نشریات نے یوٹیوب کو ان چینلز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یوٹیوب نے فیک نیوز پھیلانے والے 3 چینلز کو ہٹایا

نئی دہلی: فرضی خبر پھیلا رہے لاکھوں سبسکرائبر والے تین یوٹیوب چینلز 'نیوز ہیڈ لائنز، گورنمنٹ اپڈیٹ اور آج تک لائیو' کو منگل کے روز پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ نے بے نقاب کیا۔ بعد ازاں ان تینوں چینلز پر سخت کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم سے ان کی تمام جعلی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔ ایک روز قبل وزارت اطلاعات و نشریات نے یوٹیوب کو ان چینلز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ YouTube removed 3 channels spreading fake news

معلومات کے مطابق یوٹیوب نے ان چینلز کے تمام جعلی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ اس کی اطلاع وزارت نے دی ہے۔ درحقیقت، 40 سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کے دوران وزارت کے فیکٹ چیک یونٹ نے منگل کو تین یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا۔ یہ چینل بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔

وزارت کے مطابق، ان چینلز کے تقریباً 33 لاکھ سبسکرائبرز تھے اور ان کے کئی ویڈیوز تھے، جن میں سے تقریباً سبھی جھوٹے پائے گئے، اس یوٹیوب چینلز کے ذریعے وزیر اعظم، سپریم کورٹ آف انڈیا، چیف جسٹس آف انڈیا، سرکاری اسکیمز، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، کسانوں کے قرض کی معافی وغیرہ کے بارے میں جھوٹے اور سنسنی خیز خبریں پھیلائے جارہے تھے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب پی آئی بی نے جھوٹے دعوے پھیلانے والے کئی یوٹیوب چینل کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر انفرادی پوسٹس کے خلاف بھی ایسا کیا گیا تھا۔ پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ نے یہ کارروائی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے دئے گئے ہدایات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 100 سے زائد چینلز کو بلاک کرنے کے بعد کی ہے۔ YouTube removed 3 channels spreading fake news

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.