سین فرانسسکو: گوگل کی ملکیت والے یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 'کنٹنٹ کی قیمتوں' میں اضافے کی وجہ سے اپنے ٹی وی سبسکرپشن کی قیمت $64.99 ماہانہ سے بڑھا کر $72.99 کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز کمپنی نے یوٹیوب ٹی وی اکاؤنٹ کے ذریعے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھاکہ "ہمارے اراکین کے لیے ایک اپ ڈیٹ۔ جیسا کہ مواد کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اپنی سروس کے معیار میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم آپ کو بہترین ممکنہ ٹی وی سروس فراہم کرنے کے لیے آپ کی ماہانہ سروس قیمت میں اضافہ کررہے ہیں اب آپ کو ٹی وی سروس کے لیے $64.99/ماہ کے بجائے $72.99/ماہ ادا کرنے ہوں گے۔"
نئے اراکین کے لیے قیمت میں تبدیلی 16 مارچ سے شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ موجودہ اراکین کے لیے قیمت میں تبدیلی 18 اپریل سے شروع ہو گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے 4K پلس ایڈ آن کی قیمت $19.99 فی ماہ سے کم کر کے $9.99 فی مہینہ کر رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق تین سالوں میں یوٹیوب ٹی وی کی قیمتوں میں یہ پہلا اضافہ ہے۔ سروس 2017 میں $35 فی ماہ سے شروع ہوئی اور جولائی 2020 میں یوٹیوب ٹی وی سروسز کی قیمت $49 سے بڑھ کر $64.99 فی ماہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ، "ہم آپ کو ٹی وی کو اسٹریم کرنے کے لیے ایک پریمیم طریقہ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن سمجھ لیں کہ یہ نئی قیمت آپ کے لیے کام نہیں کر سکتی۔ ہمیں امید ہے کہ یوٹیوب ٹی وی آپ کی پسند کی خدمت جاری رکھے گی۔" آپ دیکھتے رہیں۔