میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی قسم کے تصاویر شیئر کرتے ہیں، تو بعض اوقات تصاویر کا معیار بہت خراب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے تصاویر کو کسی دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کرنے پڑتے ہیں۔ تاہم واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے ایک نیا فیچر پر کام کررہا ہے کو جلد ہی لانچ ہوگا۔
واٹس ایپ کے جس فیچر کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں وہ بہترین کوالٹی کی تصاویر شیئر کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔ تاہم ابھی یہ فیچر ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچرز کے ذریعے صارفین کو ہائی ریزولوشن میں تصاویر بھیجنا آسان ہوجائے گا۔
واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں صارفین کو ایپ کے اوپر ایک سیٹنگ بٹن ملے گا، جس سے صارفین فوٹو کوالٹی کا انتخاب کر سکیں گے اور اصل کوالٹی میں تصاویر بھیج سکیں گے۔ نیا فیچر تمام صارفین کو فوری طور پر دستیاب ہوگا۔ جس کے بعد تصاویر بھیجنے اور ریسیو کرنے میں کوالٹی کی فکر نہیں کرنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں:
صارفین اس فیچر کا انتظار برسوں سے کررہے تھے۔ تاہم اب لوگوں کو اعتماد ہوگیا ہے کہ واٹس ایپ اب جلد ہی نیا فیچر لانچ کرے گا جس کے ذریعے اصل کوالیٹی میں تصاویر کو بھیجنا آسان ہوگا۔ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہونے کی وجہ سے اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ فیچر آپ کے فون میں دستیاب ہوجائے گا۔