نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے نئے آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں بھارت میں 23 لاکھ سے زائد فرضی اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی، اس کے علاوہ کمپنی نے یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان 23,24,000 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی ہے اور ان میں سے 8,11,000 اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ WhatsApp closed 23 lakh fake accounts
میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ، جس کے ملک میں 400 ملین سے زیادہ صارفین ہیں، اسے اکتوبر کے مہینے میں بھارت سے 701 شکایتیں موصول ہوئیں تھیں، اور 34 پر 'کارروائی' کی۔ واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا، "آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق ہم نے اکتوبر 2022 کے لیے اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔" جیسا کہ تازہ ترین ماہانہ رپورٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے اکتوبر کے مہینے میں 2.3 ملین سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی ہے۔ WhatsApp closed 23 lakh fake accounts
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت، 5 ملین سے زیادہ صارفین والے بڑے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ماہانہ رپورٹ شائع کرنی ہوگی۔ WhatsApp closed 23 lakh fake accounts