ETV Bharat / science-and-technology

Noise Launches New Smartwatch: نوائز نے کالنگ فیچر کے ساتھ نئی سمارٹ واچ لانچ کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

نوائز نے جمعرات کے روز کالنگ فیچر کے ساتھ ایک نئی سمارٹ واچ آئکن بز لانچ کر دی ہے۔ یہ سمارٹ واچ 1.69 انچ کی ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی سکرین اور 240*280 پکسل کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں وائس اسسٹنس بھی موجود ہے۔

Noise launches new smartwatch
نوائز نے لانچ کی نئی سمارٹ واچ
author img

By

Published : Feb 7, 2022, 9:41 AM IST

گھریلو الیکٹرانکس برانڈ Noise نے جمعرات کو اپنی نئی سمارٹ واچ ColorFit Icon Buzz کو کالنگ فیچر کے ساتھ لانچ کیا۔ یہ سمارٹ واچ آن لائن اور آف لائن دونوں پلیٹ فارمز پر چار رنگوں - جیٹ بلیک، سلور گرے، اولیو گولڈ اور مڈ نائٹ گولڈ میں دستیاب ہوگی۔ نوائز کے شریک بانی امت کھتری نے کہا، "ہم نوائزمیکرس کے مطالبات کی بنیاد پر پروڈکٹ کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک بلوٹوتھ کالنگ کے ساتھ ColorFit Icon Buzz کا آغاز کرنے پر خوشی ہے۔

فیچرز کی بات کریں تو یہ سمارٹ واچ 1.69 انچ TFT LCD اسکرین اور 240x280 پکسلز کے ساتھ آتی ہے۔ فٹنس سے محبت کرنے والوں کے لیے 9 اسپورٹس موڈز ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، سمارٹ واچ Noise Health Suite کے فیچرز سے لیس ہے، جس میں بلڈ آکسیجن مانیٹر، 24x7 ہارٹ ریٹ مانیٹر، اسٹریس مانیٹر، کیلوری برن مانیٹر، سلیپ مانیٹر، ایکٹیویٹی ہسٹری اور سٹیپ ٹریکر شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کال ریجیکشن، بلٹ ان گیمز، کالر انفارمیشن، کم بیٹری ریمائنڈر، ریموٹ میوزک، کیمرہ کنٹرول اور سمارٹ ڈی این ڈی جیسی خصوصیات سے بھی لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Twitter Expands Downvote Test Worldwide:ٹویٹر نے اپنے ڈاؤن ووٹ ٹیسٹ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا

Colorfit Icon Buzz iPhone iOS 8.0 اور Android ورژن 4.4 اور اس سے اوپر کے ورژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ وائس اسسٹنس فیچر کے ساتھ آنے والی اس سمارٹ واچ کی قیمت 3,999 روپے رکھی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.