ETV Bharat / science-and-technology

5G Services in US: امریکہ نے تھری جی ٹیکنالوجی کو الوداع کہا

امریکہ اور بھارت جیسے ممالک میں 5جی کی شروعات ہوچکی ہے۔ اس کے پییش نظر امریکہ نے تھری جی ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 10:59 AM IST

امریکہ نے تھری جی ٹیکنالوجی کو الوداع کہا

سین فرانسسکو: امریکہ نے تھری جی ٹیکنالوجی کو بند کردیا ہے۔ تاہم ٹیلی کمپنی ویریزون اپنے صارفین کے آلات پر پرانے نیٹ ورک کو بند کر رہی ہے۔ دی ورج کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، AT&T نے گزشتہ سال فروری میں اپنی 3G سروس کو بند کر دی تھی، اس کے علاوہ T-Mobile نے مارچ سے پرانے نیٹ ورکس کو بند کرنا شروع کر دیا تھا۔ ویریزون نے لوگوں کو ایل ٹی ای کے قابل نئے فون فراہم کیے ہیں، اور ساتھ ہی ایک خط کے ذریعے واضح کیا ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ US finally bids farewell to 3G technology

ویریزون نے مبینہ طور پر 3G فون والے صارفین کو بتایا ہے کہ دسمبر کے بلنگ سائیکل شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان کی لائنیں معطل کر دی جائیں گی۔ جس کے بعد وہ 911 اور Verizon کسٹمر سروس پر کال کرنے کے لیے صرف 3G فون استعمال کر سکیں گے۔ 3G اب بھی کئی ممالک میں موجود ہے۔ فیرس وائرلیس کے مطابق، ٹیلی کام کیریئر اورنج 2030 تک یورپ میں اپنے 2G اور 3G نیٹ ورکس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فرانس میں 2G ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کے آخر تک بند ہو جائے گا، اس کے بعد 2028 کے آخر تک 3G بند ہوگا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پہلا 3G فون 2000 کی دہائی میں دکھنا شروع ہوا تھا، وہیں بھارت میں اب 5G خدمات کی شروعات ہوچکی ہے تاہم 4G اب بھی ملک بھر میں استعمال ہونے والے کل ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً 99 فیصد ہے۔ US finally bids farewell to 3G technology۔ نوکیا کی 'موبائل براڈ بینڈ انڈیا ٹریفک انڈیکس' رپورٹ کے مطابق، کم قیمت والے 4G اسمارٹ فونز کے آغاز نے ڈیٹا ترقی کے لیے ضروری ہیڈ روم فراہم کیا ہے، جس میں 2G اور 3G صارفین کی ایک قابل ذکر تعداد ممکنہ طور پر 4G اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.