نئی دہلی: کنٹنٹ بلاکنگ احکام کو لیکر بھارتی حکومت کے ساتھ قانونی لڑائی کے درمیان ٹویٹر نے جولائی کے مہینے میں ہدایات کی خلاف ورزی کرنے معاملے میں 45,111 بھارتی صارفین کے اکاؤنٹ کو بند کردیا۔ مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے جمعہ کو اپنے ماہانہ رپورٹ میں یہ جانکاری دی۔ Twitter Bans 45K Accounts
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں نئے آئی ٹی اصول، 2021 کے مطابق بتایا کہ ٹویٹر نے بھارت میں فحش کنٹنٹ کو بڑھاوا دینے والے 42,825 اکاؤنٹ کو بند کردیا، جبکہ دہشت گردی کے مظاہرہ کے لیے دیگر 2,366 خاطے کو بلاک کر دیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 26 جون سے 25 جولائی کے درمیان ملک میں 874 شکایتیں موصول ہوئیں تھیں، جس میں 70 شکایتوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس علاوہ جون میں ٹویٹر نے بھارتی صارفین کے 43,140 سے زیادہ اکاؤنٹ کو بین کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ٹوئٹر نے اپنے ایک رپورٹ میں کہا کہ "ہم اپنے پلیٹ فارم پر خود کی بات رکھنے کے لیے ہر کسی کا استقبال کرتے ہیں، ہم اس طرح کے برتاؤ کو برداشت نہیں کرسکتے جو دوسروں کی آواز کو دبانے کے لیے ڈراتا یا دھمکاتا ہے۔ Twitter Bans Over 45,000 Accounts In India
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت 50 ملین سے زیادہ صارفین والے بڑے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ماہانہ رپورٹ شائع کرنی ہوتی ہے۔
(آئی این ایس)