نئی دہلی: ٹوئٹر نے بھارت میں 26 اگست سے 25 ستمبر کے درمیان بچوں کے جنسی استحصال، غیر متفقہ عریانیت اور متعلقہ مواد کو فروغ دینے والے 52,141 اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے 1,982 اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
ٹویٹر نے نئے آئی ٹی رولز 2021 سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ اسے اپنے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے ذریعے بھارت سے 157 شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں سے 129 پر کارروائی کی گئی ہے۔ ٹویٹر نے کہا، "اس کے علاوہ، ہم نے 43 شکایات پر کارروائی کی ہے جو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی کے خلاف اپیل کر رہے تھے۔
ٹوئیڑ نے مزید کہا کہ، "ہم نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کسی بھی اکاؤنٹ کی معطلی واپس نہیں لی ہے۔ تمام اکاؤنٹس اب بھی معطل ہیں۔ ہمیں اس رپورٹنگ مدت کے دوران ٹوئیٹر اکاؤنٹس کے بارے میں عمومی سوالات کے حوالے سے 12 درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں۔"
گزشتہ ماہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا تھا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی شکایات پر ٹوئٹر سے موصول ہونے والے جوابات ابھی بھی نامکمل ہیں اور کمیشن ان سے مطمئن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
مالیوال نے 20 ستمبر کو ٹوئٹر انڈیا پالیسی کے سربراہ اور دہلی پولیس کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین، بچوں کی عصمت دری کی ویڈیوز دکھانے پر ٹویٹس کے ذریعے طلب کیا تھا۔
کمیشن نے کئی ٹویٹس کا ازخود نوٹس لیا تھا جن میں کھلے عام بچوں کے ساتھ جنسی حرکات کی ویڈیوز اور تصاویر کو دکھایا گیا تھا، کمیشن نے کہا کہ زیادہ تر ٹویٹس میں بچوں کو مکمل طور پر برہنہ دکھایا گیا ہے اور ان میں سے اکثر بچوں کو خواتین کے ساتھ دکھایا گیا ہے
مسک نے ٹوئٹر پر چائلڈ پورنوگرافی کی درخواست کرنے والے ٹویٹس کی موجودگی کے بارے میں رپورٹس پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آئی اے این ایس