ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp Introduces Three New Features صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ پر تین نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبر سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے آپشن کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کرکے اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 6, 2023, 5:44 PM IST

سان فرانسسکو: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن میں شمار واٹس ایپ صارفین کی سہولت اور ایپ کو مزید بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔اس بار واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں پولز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے، اور کیپشن کے ساتھ دستاویزات کو آگے بھیجنا شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں جس سے ہمیں امید ہے کہ صارفین کو چیٹ کرنے کے دوران سہولت میسر ہوگی’َ۔

نومبر 2022 میں واٹس ایپ نے پولنگ کا نیا فیچر متعارف کیا تھا، اب رواں ماہ اسے مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے، اس فیچر کے تحت آپ واٹس ایپ پولز میں کسی فرد کو محض ایک ووٹ دینے تک محدود کرسکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پول کو پوسٹ کرنے سے قبل آپ کو ملٹی پل آنسرز (Allow Multiple Answer) کے آپشن کو ڈس ایبل(disable) کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب دیگر لوگ آپ کے پوسٹ کیے گئے پول پر ووٹ دیں گے تو آپ کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا، اس نوٹیفیکشن میں یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کتنے لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔

واٹس ایپ پر ایک اور نئے فیچر میں بہتری لائی گئی ہے، پہلے آپ واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز فوری فارورڈ کرتے تھے، اس دوران جسے آپ تصویر یا ویڈیو فارورڈ کررہے ہیں وہ directly chat میں سینڈ ہوجاتی تھی۔لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ اگر آپ کسی دوسرے صارف کو تصویر یا ویڈیو یا دستاویز فارورڈ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے صارف کی چیٹ میں یہ تصاویر اور ویڈیو فارورڈ ہونے سے قبل آپ اس پر کیپشن (caption) بھی لکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبر سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے آپشن کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کرکے اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔نامعلوم افراد کی جانب سے آنے والی کال کے فون نمبر کو آپ silence unknown calls پر کلک کرکے ان کی کالز کو mute کرسکتے ہیں۔تاہم یہ نمبرز آپ کی کالز لسٹ یا نوٹیفیکشن پر دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: WhatsApp Message Feature واٹس ایپ کا نیا فیچرکال میسج سب ایک ساتھ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.