سین فرانسسکو: ایلون مسک کی ملکیت والی ٹیسلا کمپنی کے چیف ڈیزائنر فرانز وون ہولژہوسین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کمپنی اپنے ماڈل ایس کی بہتر کارکردی کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ ٹیسلاراوتی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ریان میک کیفری کے پاڈ کاسٹ، رائڈ دی لائٹننگ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، ہولزہاؤسن نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر روز ماڈل ایس کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ہولزہاؤسن نے کہا کہ بھلے ہی ہم نے ابھی ابھی ریفریش کیا ہے جو کار میں ایک بڑا سدھار ہے، تاہم ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس کار کو اور بہتر کس طرح سے بنایا جاسکتا ہے۔ ماڈل ایس ریفریش کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چیف ڈیزائنر نے کہا کہ اس کار کو وہ اور ان کی ٹیم اور بہتر بنانا چاہتی ہے تاکہ اس کار کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو اور بڑھایا جاسکے۔ ہولزہاؤسن نے یہ بھی کہا کہ ریفریش میں مناسب وقت لگا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کار ساز کمپنی 2012 میں اس کار کو لانچ کرنے کے بعد سے اپنے فلیگ شپ کے ڈیزائن کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ الیکٹرک گاڑی کمپنی ٹیسلا نے گزشتہ دنوں چین میں ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اس کی ڈیلیوری سال کے پہلے نصف میں ہوگی۔ ٹیسلا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس چین میں نہیں پہنچا ہے کیونکہ آٹو میکر نے جنوری 2021 میں کاروں کو نیا لک دینے کے غرض سے نئی کاروں کے پروڈکشن پر روک لگا دیا تھا۔
مزید پڑھیں: