ممبئی: ٹاٹا پاور نے جمعہ کے روز اعتراف کیا کہ اس کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ تاہم، پاور کمپنی (ٹاٹا پاور) کے مطابق اس کے تمام آپریٹنگ سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ٹاٹا پاور نے BSE فائلنگ میں کہا، کمپنی نے سسٹم کو بحال کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں تمام اہم آپریشنل نظام کام کر رہے ہیں۔ حالانکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر، ملازمین اور صارفین کے سامنے آنے والے پورٹلز اور ٹچ پوائنٹس کے لیے محدود رسائی اور احتیاطی چیکنگ کی گئی ہے۔Tata Power Hit By Cyber Attack
ٹاٹا پاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اس معاملے کو بعد میں اپ ڈیٹ کرے گی۔ حالانکہ اس کے کچھ آئی ٹی سسٹم سائبر حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ مرکزی وزیر توانائی آر کے سنگھ نے کہا تھا کہ بجلی ترمیمی بل کے تحت بھارت کا بجلی نیٹ ورک جلد ہی مستقبل کے لیے تیار ہو جائے گا اور سائبر حملوں سے محفوظ ہو جائے گا۔ Tata Power hit by cyber attack, company says critical systems safe
مزید پڑھیں:
اس سال کے شروع میں سنگھ نے اطلاع دی تھی کہ قومی پاور گرڈ پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر، جنوری اور فروری میں ہونے والے یہ حملے کامیاب نہیں رہے۔ لیکن ہم باخبر ہیں۔ Tata Power hit by cyber attack, company says critical systems safe
آئی اے این ایس