ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو انڈمان اور نکوبار جزائر میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔وزارت دفاع کے حکام نے بتایا کہ توسیعی دوری تک مار کرنے والے میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور انڈمان نکوبار کمانڈ کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے جزیرے پر میزائل کے کامیاب لانچ کو دیکھا۔ فضائیہ کے سربراہ نے برہموس کی کامیاب لانچنگ پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
Boost to Air Power as India Successfully Test -Fires BrahoMissile
ہندوستان-روس کے مشترکہ منصوبے برہموس ایرو اسپیس کے ذریعہ تیار میزائل درست ہدف کے حصول کے لیے جدید سافٹ ویئر کے ساتھ اسٹیلتھ ٹکنالوجی اوررہنمائی کے نظام سے سے لیس ہے۔جوہری صلاحیت کا حامل یہ میزائل دنیا کے تیز ترین سپرسونک کروز میزائلوں میں سے ایک ہے۔ اسے آبدوز، جہاز، ہوائی جہاز یا زمین سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔فضائیہ کی سربراہ، محترمہ نیتا چودھری کے ہمراہ انڈمان اور نکوبار کمان کے اپنے پہلے دورے پر پہنچیں۔ انہیں آئی این ایس اتکروش میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ بعد میں لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ اور دیگر افسران کے ساتھ دفاعی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:برہموس سوپر سونک کوروز میزائل کا کامیاب تجربہ
واضح رہے کہ برہموس کا گزشتہ ماہ انڈمان نکوبار جزائر میں زمین پر مبنی لانچر سے بھی تجربہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ اس سال جنوری میں ایک اور کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس وقت برہموس کا تجربہ اوڈیشہ میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج چاندی پور سے کیا گیا تھا۔
یو این آئی