ETV Bharat / science-and-technology

Chinese Space Station: چینی چھ خلاباز پہلی بار خلا میں ایک ساتھ جمع ہوئے

چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے تین خلابازوں نے بدھ کے روز خلا میں پہلے سے موجود اپنے تین ساتھیوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی پہلی بار کسی ملک کے چھ خلا باز ایک ساتھ خلا میں جمع ہوئے۔

چینی چھ خلاباز پہلی بار خلا میں ایک ساتھ جمع ہوئے

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:40 AM IST

بیجنگ: چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے تین خلابازوں نے بدھ کے روز خلا میں پہلے سے موجود اپنے تین ساتھیوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی پہلی بار کسی ملک کے چھ خلا باز ایک ساتھ خلا میں جمع ہوئے۔ چین نے منگل کی رات تین خلابازوں فی جون لانگ، ڈینگ کنگ منگ اور جھانگ لو کو اپنے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا تھا۔ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق شینزؤ 15 خلائی جہاز کو شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ Chinese spaceship with 3 aboard docks with space station

مزید پڑھیں:

سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق خلائی اسٹیشن پر پہلے سے موجود تین افراد نے عملے کے تین نئے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے ایک گروپ فوٹو بھی لیا۔ یہ سبھی خلاباز تقریباً پانچ روز تک ایک ساتھ کام کریں گے۔ اس کے بعد خلائی اسٹیشن میں چھ ماہ تک رہنے والے پہلے سے موجود تین خلاباز زمین پر واپس لوٹ آئیں گے۔ چین اور امریکہ کے سخت مقابلے کے درمیان بیجنگ اس سال کے آخر تک اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کر لے گا۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد، چین واحد ملک ہوگا جس کے پاس اپنا خلائی اسٹیشن ہوگا۔ Chinese spaceship with 3 aboard docks with space station

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.