حیدرآباد: اوپو نے حال ہی میں OPPO Find N2 Flip فون لانچ کیا ہے، جو ایک بڑی کور اسکرین کے ساتھ آتا ہے۔ وہیں ویوو بھی اپنا فلپ فون لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ خبر ہے کہ OnePlus بھی ایک نیا فون لانچ کرسکتا ہے۔ جبکہ سام سنگ پہلے ہی کئی فون لانچ کرچکا ہے۔ تازہ ترین معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ آنے والے Samsung Galaxy Z Flip 5 میں ایک نہیں بلکہ دو کور ڈسپلے ہوں گے۔ یعنی فون میں کل تین اسکرینیں دستیاب ہوں گے۔ تو آئیے جانتے ہیں تفصیل سے۔
Tipster SuperRoader نے Galaxy Z Flip 5 کی تصوراتی تصویر شیئر کی ہے۔ جس مین فون کا ڈیزائن کافی منفرد اور اسٹائلش نظر آرہا ہے۔ فون میں پچھلی ڈیوائس کی طرح پنچ ہول اور فولڈ ایبل اسکرین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
Galaxy Z Flip 5 ڈیزائن
گلیکسی زیڈ فلپ 5 کا پچھلے حصے کو دو طرح سے تقسیم کیا گیا ہے۔ اوپر ایک ڈوئل کیمرہ یونٹ ہے اور ایک ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ایک چھوٹی اسکرین ہے جس میں گھڑی، بیٹری اور اے آر ایموجی دکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک 3.4 انچ کا ڈسپلے ڈیوائس میں دستیاب ہے۔ اس اسکرین کا استعمال نوٹیفیکیشن، ویجیٹس تک رسائی، سیٹنگز اور کیمرہ ہینڈلز کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
امید کی جارہی ہے کہ یہ فون پچھلی بار کی طرح سائیڈ فیسنگ فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آسکتا ہے۔ فون Snapdragon 8 Gen 2 سے لیس ہوگا۔ فون کو رواں سال اگست میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔