ETV Bharat / science-and-technology

Samsung Launched M Series smartphone: سام سنگ نے سال کا پہلا ایم سیریز اسمارٹ فون لانچ کیا

جنوبی کوریا کی کمپنی نے Samsung Galaxy M14 5G لانچ کر دیا ہے۔ فون کے ڈسپلے میں Infinity-V Noch ڈیزائن دیا گیا ہے، جو 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ Samsung launched first M Series smartphone of the year

سام سنگ نے سال کا پہلا ایم سیریز اسمارٹ فون لانچ کیا

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 8:57 PM IST

حیدرآباد: اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے 2023 کے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا فون لانچ کر دیا ہے۔ فون کا نام Samsung Galaxy M14 ہے۔ تاہم یہ فون ابھی تک بھارت میں نہیں بلکہ یوکرین میں لانچ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی یہ فون عالمی مارکیٹ میں بھی لانچ ہوگا۔ فون کے ڈیزائن کی بات کریں تو یہ فون گلیکسی اے 14 5 جی سے ملتا جلتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ A سیریز کا Galaxy A14 5G کمپنی نے سال کے آغاز میں ہی لانچ کیا تھا۔ تو آئیے جانتے ہیں Samsung Galaxy M14 کی قیمت اور خصوصیات۔

Samsung Galaxy M14 کی خصوصیات

  • ڈسپلے:فون میں 6.6 انچ PLS LCD ڈسپلے لگی ہوئی ہے
  • ریزولوشن: 1080 x 2408 پکسلز
  • آپریٹنگ سسٹم: اینڈرائیڈ 13 پر مبنی OneUI 5
  • ریم اور اسٹوریج: 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج
  • بیٹری: 6,000mAh بیٹری
  • چارجنگ: 25W فاسٹ چارجنگ
  • کنیکٹیویٹی: ڈوئل سم کارڈ سپورٹ، وائی فائی، بلوٹوتھ 5.2، این ایف سی، جی پی ایس شامل ہے۔

Samsung Galaxy M14 کے ڈسپلے میں Infinity-V Noch ڈیزائن دیا گیا ہے، جو FHD+ ریزولوشن اور 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس فون میں 2.4GHz اوکٹا کور پروسیسر اور ان ہاؤس Exynos 1330 پروسیسر ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے فون کی اندرونی میموری کو بھی 1TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے اس میں سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر ہے۔ فون میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون میں پرائمری کیمرہ 50MP، 2MP میکرو اور 2MP ڈیپتھ سینسر ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون میں 13MP سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

Samsung Galaxy M14 5G قیمت

Samsung Galaxy M14 5G کو دو اسٹوریج ویرینٹ میں متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 4GB RAM + 64GB اور 4GB RAM + 128GB شامل ہیں۔ اس کے بنیادی ویرینٹ کی قیمت UAH 8,299 (تقریباً 18,265 روپے) ہے اور ٹاپ ویرینٹ کی قیمت UAH 8,999 (تقریباً 19,806 روپے) ہے۔ اسے ڈارک بلیو، بلیو اور سلور تین رنگوں میںلانچ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ چینی سمارٹ فون کمپنی OnePlus نے بھی ایک نیا اسمارٹ فون OnePlus Ace 2V لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے موبائل فون کو 3 اسٹوریج آپشنز میں متعارف کرایا ہے، جس میں بیس ویرینٹ کی ابتدائی قیمت 27,000 روپے ہے۔ اس وقت یہ اسمارٹ فون چین میں لانچ کیا گیا ہے جسے جلد ہی عالمی سطح پر بھی لانچ کیا جائے گا۔ یہ عالمی مارکیٹ میں OnePlus Nord 3 کے نام سے آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.