حیدرآباد: سام سنگ جلد ہی ایک نیا فون لانچ کرنے والا ہے، جو مضبوط فیچر کے ساتھ سستی قیمت پر مارکیٹ میں لانچ ہوگا۔ ویسے تو یہ فون اوپر مڈ رینج ڈیوائس ہوسکتا ہے، جو براہ راست ون پلس 11 آر جیسے ڈیوائس کا مقابلہ کرے گا۔ برانڈ جلد ہی گلیکسی A54 5G اور گلیکسی A34 5G لانچ کرسکتا ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں اس اسمارٹ فونز کی قیمت کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ لانچ سے پہلے سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کی مائکروسائٹ لائیو کردی ہے۔ اور اسی پر آپ کو فون کی لانچ کی تاریخ، ڈیزائن کی جھلک اور کچھ فیچرز کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔ آئیے اس فون کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلات سے جانتے ہیں
سام سنگ گلیکسی A54 5G کب لانچ ہوگی؟
سام سنگ کی مائکروسائٹ کے مطابق، برانڈ کے اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون 16 مارچ کو لانچ کیا جائے گا۔ یعنی، اگلے ہفتے ہمیں سام سنگ کا اے سیریز فون دیکھنے کو ملے گا۔ کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون دوپہر 12 بجے لانچ کرے گی۔ یہ ہینڈسیٹ بھارت میں لانچ ہونے سے ایک دن پہلے ہی عالمی منڈی میں لانچ ہوگی۔ ٹیزر میں استعمال ہونے والی تصویر ویسا ہی ہے جیسا کہ رینڈرز میں دیکھا جارہا ہے۔ سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ آنے والا اسمارٹ فون IP67 ریٹنگ کے ساتھ آئے گا۔
اس فون میں اسپیسیفیکیشن کیا ہوسکتے ہیں
نیا اسمارٹ فون گلیکسی A53 5G دوسرے فون سے بلکل مختلگ ہے۔ اس میں 6.4 انچ کا AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے، جو مکمل HD+ ریزولوشن کے ساتھ ہے۔ اسکرین 120Hz ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ آئے گی۔ ڈسپلے پنچ ہول کٹ آؤٹ والا ہوگا۔ اس میں ایکسینوس 1380 چپ سیٹ دیا جاسکتا ہے جو 5nm کے آرکیٹیک پر تیار کیا گیا ہے۔ ہینڈسیٹ میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے، یہ اینڈرائڈ 13 پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں:
اسمارٹ فون کو ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ مل سکتا ہے، جس کا مین لینس 50MP کا ہوگا، اس کے علاوہ 12 ایم پی الٹرا وائڈ اینگل لینس اور 5 ایم پی میکرو لینس ہوسکتا ہے۔ فرنٹ میں کمپنی 32MP سیلفی کیمرا دے سکتی ہے۔ ہینڈسیٹ کو پاور دینے کے لئے ، 5000mAh کی بیٹری دی گئی ہے، جو 25W کی چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آئے گی۔ ایک رپورٹ کی مانے تو کمپنی اس فون کو 40 ہزار روپے سے کم قیمت پر لانچ کرسکتی ہے، تاکہ ون پلس 11 آر کا مقابلہ کیا جاسکے۔