نئی دہلی: ریلائنس جیو بدھ کے روز بھارت کے کچھ حصوں میں اچانک بند ہوگیا جس کی وجہ سے صارفین کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 56 فیصد صارفین نے موبائل انٹرنیٹ کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی، 35 فیصد نے سگنل کے مسائل کی اطلاع دی جبکہ 9 فیصد نے اپنے موبائل فون کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی۔ Reliance Jio suffers major outage
ملک بھر کے صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاکر شکایت کی کہ وہ Jio نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا 'ایٹ دی ریٹ جیو کیئر' کل رات سے انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا ہے۔ jio ایپلیکیشن پر شکایت درج کرا رہا ہو تو کسٹمر کیئر کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔ ایپلیکیشن بتا رہی ہے کہ کوئی آؤٹیز نہیں ہے۔ Reliance Jio suffers major outage
مزید پڑھیں:
ایک اور صارف نے ٹویٹر پر لکھا، 'ایٹ دی ریٹ جیو کیئر نیٹ ورک' پر میں ایک ہفتے سے پریشانیوں کا سامنا کررہا ہوں۔ کال موصول ہونے کے بعد کوئی آواز نہیں آرہی ہے، نیٹ ورک نہیں ہے، کال ڈراپ ہورہی ہے۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق جن شہروں کو بندش کا سامنا ہے ان میں دہلی، ممبئی، حیدرآباد، بنگلورو اور چنئی شامل ہیں۔ Reliance Jio suffers major outage
مزید پڑھیں: