ETV Bharat / science-and-technology

Redmi Note 12 5G: ریڈ می نوٹ 12 کا نیا ورژن لانچ - ریڈ می کا نیا اسمارٹ فون لانچ

شومی نے Redmi Note 12 5G کا ایک نیا ورژن لانچ کیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج آپشن دستیاب ہے۔ اس میں آپ کو 48MP مین لینس کے ساتھ ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فون کو پاور کرنے کے لیے 5000mAh کی بیٹری دی گئی ہے۔ Redmi Note 12 5G New Storage Variant Launched in India

ریڈ می نوٹ 12 کا نیا ورژن لانچ
ریڈ می نوٹ 12 کا نیا ورژن لانچ
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 5:09 PM IST

حیدرآباد: شومی نے اپنی کفائتی 5G اسمارٹ فون Redmi Note 12 5G کا ایک نیا ورژن لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اس اسمارٹ فون کو سال کے آغاز میں تین کلر اور دو اسٹوریج کنفیگریشن میں لانچ کیا تھا۔ Redmi Note 12 کے 4G ویرینٹ کو لانچ کرنے کے بعد، کمپنی نے اپنا نیا 5G ویرینٹ بھی اب لانچ کردیا ہے۔ برانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اسمارٹ فون کا تیسرا اور ہائی اینڈ ورژن جلد ہی بھارت میں دستیاب ہوگا، فون کے ڈیزائن اور فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اس اسمارٹ فون کی قیمت اور دیگر خصوصیات کے بارے میں

نئے ویرینٹ کی قیمت کیا ہے؟

کمپنی نے Redmi Note 12 5G کو پہلے دو کنفیگریشنز میں لانچ کیا ہے، اس کے 4 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 17,999 روپے ہے۔ جبکہ اس کا 6GB RAM + 128GB اسٹوریج ویرینٹ 19,999 روپے میں آتا ہے۔ برانڈ نے اپنا تیسرا ویرینٹ بھی لانچ کیا ہے، جو 8GB RAM + 256GB اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔

اس کی قیمت 21,999 روپے ہے۔ ہینڈ سیٹ 6 اپریل کو دوپہر 12 بجے فروخت کے لیے فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ صارفین اسے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ اور امیزن سے بھی خرید سکتے ہیں۔ اسمارٹ فون گرین، سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اس فون کی خصوصیات کیا ہیں؟

یہ فون ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ 6.67 انچ کی مکمل HD+ اسکرین کے ساتھ آتا ہے، اس میں AMOLED ڈسپلے ہے، جو 120Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کی پک برائٹنیس 1200 نٹس ہے۔ سکرین کے تحفظ کے لیے کارننگ گوریلا گلاس 3 دیا گیا ہے۔

ہینڈ سیٹ Qualcomm Snapdragon 4 Gen 1 chipset پر کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 12 پر مبنی MIUI 13 پر کام کرتا ہے۔ اس میں ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس کا مین لینس 48MP کا ہے۔ اس کے علاوہ 8MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور 2MPکا میکرو لینس ہے۔

مزید پڑھیں:

فرنٹ میں کمپنی نے 13MP کا سیلفی کیمرہ دیا ہے۔ ڈیوائس کو پاور کرنے کے لیے 5000mAh کی بیٹری دی گئی ہے جو 33W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.