ETV Bharat / science-and-technology

OnePlus 11 May Launch Today: ون پلس آج اسمارٹ فونز، ٹی وی اور ٹیبلٹ لانچ کرسکتا ہے - OnePlus may launch smartphone

ون پلس آج ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گا جس میں اسمارٹ ٹی وی، ٹیبلٹ اور ٹی ڈبلیو ایس کے ساتھ دو اسمارٹ فونز لانچ کرسکتا ہے۔ OnePlus may launch smartphone, TV and tablet today

ون پلس آج اسمارٹ فونز، ٹی وی اور ٹیبلٹ لانچ کرسکتا ہے

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 5:34 PM IST

حیدرآباد: ون پلس اپنا طاقتور اسمارٹ فون آج یعنی 7 فروری کو لانچ کرنے والا ہے۔ لانچ ایونٹ آج رات میں منعقد ہوگا، اس ایونٹ میں کمپنی نہ صرف فون بلکہ دیگر مصنوعات بھی لانچ کرے گی۔ اس میں صارفین کو سمارٹ ٹی وی، وائرلیس ایئربڈز اور بہت کچھ دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ کمپنی پچھلے کچھ دنوں سے اپنی مصنوعات کو ٹیج کررہی تھی۔

برانڈ OnePlus 11 لیکر آرہا ہے، جو گزشتہ سال لانچ ہوئے OnePlus 10 Pro کا ہم شکل ہے۔ کمپنی نے پچھلے سال OnePlus 10 کو لانچ نہیں کیا تھا۔ جبکہ OnePlus کا تازہ ترین فون چینی مارکیٹ میں پہلے ہی لانچ ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ لانچ ایونٹ میں ہمیں OnePlus 11R اور OnePlus Pad کو دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی 65 انچ سمارٹ ٹی وی اور OnePlus Buds Pro 2 بھی لانچ کرے گی۔ لانچ ایونٹ 7.30 بجے سے شروع ہوگا۔ اگر آپ چاہیں تو کمپنی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لانچ ایونٹ دیکھ سکتے ہیں۔

OnePlus 11 میں کیا خاص ہوگا؟

برانڈ اس اسمارٹ فون کو چینی مارکیٹ میں پہلے ہی لانچ کر چکا ہے۔ اس میں صارفین کو Qualcomm Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر ملے گا۔ یہ فون 6.7 انچ کی LTPO 3.0 AMOLED اسکرین کے ساتھ آئے گا، جو 120Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرے گا۔ اس میں 1300 نٹس کی پیک برائٹنیس ملے گا۔

اس کا ڈسپلے HDR 10+ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسکرین کی حفاظت کے لیے کارننگ گوریلا گلاس ویکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں آپ کو 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کا آپشن شامل ہے۔ ہینڈ سیٹ اینڈرائیڈ 13 پر مبنی آکسیجن OS 13 پر کام کرتا ہے۔

اسمارٹ فون میں ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ دستیاب ہے، جس کا مین لینس 50MP کا ہوگا۔ اس کے علاوہ اس میں 48MP الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور 32MP ٹیلی فوٹو لینس دستیاب ہیں۔ فرنٹ میں 16MP کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسے 4 سال کے لیے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس ملیں گے۔

مزید پڑھین:

ایونٹ میں دیگر مصنوعات بھی لانچ ہوں گی

کمپنی OnePlus 11R اسمارٹ فون بھی لانچ کرسکتی ہے۔ اس کا ڈیزائن OnePlus 11 جیسا ہی ہوگا، اس کے ساتھ ہی برانڈ OnePlus Pad بھی لانچ کرے گا، جو OnePlus کا پہلا ٹیبلیٹ ہوگا۔ ہم لانچ ایونٹ میں ایک سمارٹ ٹی وی اور TWS بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.