ETV Bharat / science-and-technology

NASA Launches New Satellite: ناسا نے زمین کے پانی کا مطالعہ کرنے کیلئے سیٹلائٹ لانچ کیا - NASA Launches New Satellite

ناسا نے زمین پر موجود جھیلوں، دریاؤں، آبی ذخائر اور سمندروں کے پانی کی جانچ کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔ NASA Launches New Satellite

ناسا نے زمین کے پانی کا مطالعہ کرنے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کیا

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 12:15 PM IST

واشنگٹن: ناسا نے زمین پر موجود جھیلوں، دریاؤں، آبی ذخائر اور سمندروں کے پانی کا مطالعہ کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔ جمعہ کے روز کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے SpaceX Falcon 9 راکٹ کے ذریعے سرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی (SWOT) خلائی جہاز کو لانچ کیا گیا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا کہ انسانیت کو گرم سمندر، شدید موسم، جنگل کی آگ اور بہت کچھ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ NASA Launches New Satellite to Study Earth Water

نیلسن نے کہا کہ موسمیاتی بحران کے لیے سب کو ایک نظریے پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور SWOT ایک طویل مدت سے چلی آرہی بین الاقوامی شراکت داری کی کامیابی ہے جو دیگر کمیونٹیز کو ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔

اس سیٹلائٹ کو ناسا اور فرانسیسی خلائی ایجنسی سینٹر نیشنل ڈی ٹیوڈس اسپیٹیالیس (CNES) نے بنایا ہے۔ اس خلائی جہاز میں کینیڈا کی خلائی ایجنسی اور یو کے اسپیس ایجنسی کا بھی تعاون شامل ہے۔ یہ سیٹلائٹ زمین کی سطح کے 90 فیصد سے زیادہ تازہ آبی ذخائر اور سمندروں کے پانی کا جائزہ لے گا ۔NASA Launches New Satellite to Study Earth Water

مزید پڑھیں:

اس سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ سمندر موسمیاتی تبدیلی کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ کیسے ایک گرم دنیا، جھیلوں، دریاؤں اور آبی ذخائر کو متاثر کرتی ہے۔ اور سیلاب جیسے آفت سے کیسے نمٹا جائے؟SWOT پیمائش سے محققین، پالیسی سازوں اور وسائل کے مینیجرز کو سیلاب اور خشک سالی سمیت دیگر چیزوں کا بہتر اندازہ لگانے اور منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.