ETV Bharat / science-and-technology

Meta New Social App میٹا ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر کام کررہا ہے

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:06 PM IST

میٹا مبینہ طور پر ٹیکسٹ پر مبنی اپ ڈیٹس پوسٹ کرنے کے لیے ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر کام کررہا ہے۔

میٹا ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر کام کررہا ہے

سین فرانسسکو: فیس بک پیرنٹ میٹا مبینہ طور پر ٹیکسٹ پر مبنی اپ ڈیٹس پوسٹ کرنے کے لیے ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر کام کررہا ہے۔ پلیٹ فارمر کے مطابق، ذرائع کے حوالہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پروجیکٹ کا کوڈ نام 'P92' ہے جس کو صارفین اپنے موجودہ انسٹاگرام کریڈینشیل کے ذریعے لاگ ان کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ، "ہم ٹیکسٹ اپ ڈیٹس کو شیئر کرنے کے لیے ایک سوشل نیٹ ورک تلاش کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ کمپنی جلد ایک نیٹ ورک متعارف کرائے گی، جہاں تخلیق کار اور عوامی نمائندہ اپنی اپڈیٹ شیئر کر سکیں گے۔" ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔

پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی ریلیز کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، لیکن قانونی اور ریگولیٹری ٹیموں نے لانچ سے پہلے اس نئے نیٹ ورک کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ تمام کمی کوتاہی کو دور کیا جاسکے۔ گزشتہ سال دسمبر میں انسٹاگرام نے نوٹس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین صرف ٹیکسٹ اور ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے 60 حروف تک کی مختصر پوسٹس شیئر کر سکتے تھے۔

مزید پڑھیں:

اس ماہ کے شروع میں، ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے ٹوئٹر کے متبادل 'بلیو اسکائی' کے آغاز کے ساتھ میڈیا گیم میں واپسی کی، جو ایپل ایپ اسٹور کے جانچ کے مرحلے میں دستیاب ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.