ETV Bharat / science-and-technology

Jio True 5G launch in AP آندھرا پردیش کے کئی شہروں میں جیو ٹرو فائی جی لانچ

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 1:24 PM IST

آندھرا پردیش کے کئی شہروں میں جیو نے 'جیو ٹرو 5 جی' خدمات کی شروعات کی ہے جو اے پی کے عام لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی لائے گی۔

آندھرا پردیش کے کئی شہروں میں جیو ٹرو 5 جی لانچ

ممبئی: جیو نے آندھرا پردیش میں اپنی جیو ٹرو 5 جی خدمات شروع کردی ہیں، تروملا، وشاکھاپٹنم، وجے واڑہ اور گنٹور جیسے شہر جیو 5 جی نیٹ ورک سے جڑ گئے ہیں۔ وجئے واڑہ میں منعقدہ لانچ تقریب میں آندھرا پردیش کے وزیر برائے صنعت، گوڈیواڈا امرناتھ اور ریاست کے چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی نے پیر کو جیو ٹرو 5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران جیو نے 5 جی کے بہت سے فوائد گنائے۔ کمپنی نے صحت کے شعبے میں جیو کمیونٹی کلینک'، اے آر وی آر ڈیوائس اور جیو گلاس کا ڈیمو بھی دیا۔ یہ بھی بتایا کہ یہ نئی انقلابی ٹکنالوجی کس طرح آندھرا پردیش کے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دے گی۔ Jio True 5G launch in several cities of Andhra Pradesh

اس موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا، "ہم آندھرا پردیش میں جیو ٹرو 5 جی لانچ کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ جلد ہی پوری ریاست جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گی۔ آندھرا پردیش کے آئی ٹی وزیر گڈیواڈا امرناتھ نے کہا، "میں آندھرا پردیش میں جیو کی ٹرو 5 جی سروس شروع کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ وقت کے ساتھ 5 جی خدمات آندھرا پردیش کے عام لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی لائے گی۔ 26,000 کروڑ روپے کی اپنی موجودہ سرمایہ کاری کے علاوہ جیو نے آندھرا پردیش میں 5G نیٹ ورک کی تعیناتی کے لیے 6,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہماری ریاست کی ترقی کے تئیں ان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ دسمبر 2023 تک، جیو ٹرو 5 جی خدمات آندھرا پردیش کے ہر شہر، ہر تعلقہ، ہر منڈلم اور ہر گاؤں میں دستیاب کر دی جائیں گی۔ Jio True 5G launch in several cities of Andhra Pradesh

آندھرا پردیش حکومت کے اعزازی چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی، آئی اے ایس نے کہا، جیو کی ٹرو 5 جی خدمات کے آغاز کے ساتھ، آندھرا پردیش کو نہ صرف بہترین ٹیلی کام نیٹ ورک مل رہا ہے، بلکہ اس سے ای گورننس، تعلیم، صحت، آئی ٹی اور ایس ایم ای کاروبار کے شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ جیو ٹرو 5 جی عام شہریوں کو حقیقی وقت میں حکومت سے جڑنے، سرکاری اسکیموں کے نفاذ کو مضبوط بنانے اور سرکاری اسکیموں کے فوائد کو آخری شخص تک پہنچانے کے قابل بنائے گا۔ Jio True 5G launch in several cities of Andhra Pradesh

آندھرا پردیش کی حکومت نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی ہے۔ جیو ٹرو 5 جی خدمات کا آغاز اسٹارٹ اپس کو فروغ دے گا۔ خاص طور پر وہ اسٹارٹ اپ جو نئی ٹیکنالوجیز جیسے IoT( آئی او ٹی) بلاک چین، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیٹا کے تجزیہ پر کام کر رہے ہیں۔ جیو ٹرو 5 جی کی الٹرا اسپیڈ کے ساتھ، آندھرا پردیش کے اسٹارٹ اپ اونچی پرواز کر سکیں گے۔ جیو انجینئرز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں تاکہ ہر ہندوستانی کو اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اور تجربہ مل سکے۔ ہم آندھرا پردیش کے ڈیجیٹائزیشن کو آگے لے جانے میں مکمل تعاون کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ جناب جگن موہن ریڈی اور حکومت آندھرا پردیش کے شکر گزار ہیں۔ خیال رہے کہ جیو ویلکم آفر کے تحت 26 دسمبر سے ترومالا، وشاکھاپٹنم، جئے واڑہ اور گنٹور کے جیو صارفین کو بغیر کسی اضافی لاگت کے 1 جی بی پی ایس+ اسپیڈ اور ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔ Jio True 5G launch in several cities of Andhra Pradesh

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.