رانچی: دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے بعد جھارکھنڈ حکومت بھی اب الیکٹرک گاڑیوں کو متعارف کرانے کے لیے نئی پالیسی لا رہی ہے۔ 14 ستمبر کو ریاستی حکومت کی کابینہ میٹنگ میں پالیسی کو منظوری دی جاسکتی ہے۔Jharkhand Government New Policy for Electric Vehicles
ریاستی حکومت کا مقصد ہے کہ 2026 تک ریاست میں کل گاڑیوں کا 10 فیصد الیکٹرک ہو۔ اس کے لیے حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو 10 ہزار سے 1.5 لاکھ روپے تک کی مراعاتی رقم دے سکتی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال اگست میں حکومت نے نئی دہلی میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والوں کو جھارکھنڈ کی مجوزہ ای وی پالیسی کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ اس کے تحت الیکٹرک کار بنانے والوں کو اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس میں مکمل چھوٹ دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ EV Policy in Jharkhand
مزید پڑھیں:
حکومت نے کہا تھا کہ جھارکھنڈ انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کار سازوں کو 50 فیصد سبسڈی پر زمین فراہم کی جائے گی۔ اس سے استفادہ کرنے والے کمپنی کو جھارکھنڈ کی ای وی پالیسی کے آغاز سے قبل دو سالوں کے اندر ریاست میں ایک پروڈکشن یونٹ قائم کرنا ہوگا۔ اس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور روڈ ٹیکس سے مکمل استثنیٰ کی بھی تجویز ہے۔ ریاستی حکومت نے ٹاٹا، ہنڈئی، ماروتی، ہونڈا سمیت کئی کمپنیوں کو اپنے منصوبے سے واقف کرایا ہے۔
IANS