حیدرآباد: بھارتی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے کامیابی کے ساتھ ایک ہائبریڈ موٹر کا تجربہ کیا ہے جس سے مستقبل میں خلائی گاڑیوں کو اوپر بھیجنے کے ایک نئے نظام کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ تجربہ اسرو کے پروپلژن کامپلکس(مہیندراگری) میں لکویڈ پروپلژن سسٹمس سنٹر کی مدد سے کیا گیا ہے۔ موٹر، ہائیڈرولکس۔ٹرمینیٹد پالی بوٹاڈائن(ایچ ٹی پی بی) کو موٹر ایندھن کے طورپر استعمال کرے گی اور لکویڈ آکسیجن کو آکسائیڈر کے طورپر استعمال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
سالڈیا لکویڈ کے امتزاج کی روایت کے برخلاف ہائبریڈ موٹرسالڈ فیول اور لکویڈ آکسائیڈر کا استعمال کرے گی۔ آج کے اس تجربہ کے دوران ہائبریڈ موٹر نے بہتر کام کیا۔ اس کا مظاہرہ قابل اطمینان ہے۔