ایمسٹرڈیم [نیدرلینڈز]: بھارتی نژاد پروفیسر ڈاکٹر جوئیتا گپتا کو موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں ان کے کام کے لیے ڈچ پرائز سے نوازا گیا۔ وہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ایمسٹرڈیم انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سائنس ریسرچ اور آئی ایچ ای ڈیلفٹ انسٹی ٹیوٹ فار واٹر ایجوکیشن میں گلوبل ساوتھ میں ماحولیات اور ترقی کی پروفیسر ہیں۔جوئیتا گپتا کو یہ انعام 4 اکتوبر کو دی ہیگ میں ایک انعامی تقریب میں ملا۔ ڈچ ریسرچ کونسل (NWO) ایوارڈ کی تقریب کا منتظم ہے۔ دا اسپینوزا پرائز، ڈچ ریسرچ کونسل (این ڈبلیو او ) کی طرف سے دیا جاتا ہے جسے ڈاکٹر گپتا نے جیتا ہے، اسے 'ڈچ نوبل' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
نیدرلینڈ میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر جوئیتا گپتا کو ڈچ ریسرچ کونسل (NWO) کی طرف سے باوقار اسپینوزا انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیئر اگوسٹینی، فیرنک کراؤز اور این ایل ہیلیئر نے فزکس کا نوبل انعام حاصل کیا
ہر سال، ڈچ اکیڈمی کا سب سے بڑا اعزاز نیدرلینڈز میں کام کرنے والے ایسے اسکالرز جو بین الاقوامی معیار کے مطابق دنیا بھر میں بہترین محققین کے برابر ہیں،انھیں کو اسپینوزا ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپینوزا پرائز 1.5 ملین یورو کا سالانہ ایوارڈ ہے جو سائنسی تحقیق اور متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔