ETV Bharat / science-and-technology

Primebook Laptop 4G: انڈیا کا سب سے سستا لیپ ٹاپ پرائم بک 4G

بھارت کا سب سے کفایتی لیپ ٹاپ Primebook 4G جس کی قیمت تقریباً 16 ہزار روپے ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی مارکیٹ میں زبردست ڈیمانڈ ہے۔ کمپنی کے مطابق اس لاپ ٹاپ کا اب تک تقریباً 10,000 ڈیوائس فروخت ہوچکے ہیں۔ India Most Affordable Laptop Primebook 4G

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:05 PM IST

انڈیا کا سب سے سستا لیپ ٹاپ پرائم بک 4G
انڈیا کا سب سے سستا لیپ ٹاپ پرائم بک 4G

حیدرآباد: بھارت میں لیپ ٹاپ کی مانگ میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گھر سے کام کرنے اور آن لائن کلاسز کی وجہ سے لوگوں میں لیپ ٹاپ کی کاگی ڈیمانڈ ہے۔ تاہم جن لوگوں کا بجٹ کم ہے اور وہ لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں، تو ایک انتہائی سستا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں دستیاب ہے جس کی قیمت تقریباً 16 ہزار روپے ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے سیل میں آتے ہی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، دراصل ہم جس لیپ ٹاپ کی بات کر رہے ہیں اس کا نام پرائم بک 4G ہے جو گزشتہ ماہ لانچ ہوا، یہ لیپ ٹاپ اب تک 10,000 فروخت ہوچکا ہے۔

Primebook 4G لیپ ٹاپ کی مارکیٹ میں بھاری ڈیمانڈ

PrimeBook نے مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی میں اپنی شاندار کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ پرائم بک کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتے ہوئے، کمپنی نے بتایا کہ PrimeBook کی مانگ میں زبردست اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ پرائم بک نے Q4 میں 10% کے منافع کے ساتھ 15 کروڑ کی آمدنی حاصل کی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک تقریباً 10,000 لیپ ٹاپ فروخت کیے ہیں، جن میں سے 8000 فلپ کارٹ اور 2000 B2B/ویب سائٹ سے فروخت ہوئے ہیں۔

PrimeBook 4G کی قیمت اور دستیابی

Primebook 4G کو اصل قیمت 16,990 روپے میں لانچ کیا گیا تھا، تاہم صارفین اب اس ڈیوائس کو Flipkart پر 14,990 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ یعنی یہ لیپ ٹاپ 15 ہزار میں دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بہت ہلکا ہے اور اسے آسانی سے کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو امتحان کی تیاری اور مطالعہ کر رہے ہیں۔ یہ Flipkart پر 24 ماہ تک بغیر کسی لاگت کے EMI کے بھی دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:

پرائم بک 4 جی کی تفصیلات

پرائم بک 4G وائرلیس سم کارڈ کے ساتھ آتا ہے۔ یعنی اسے انٹرنیٹ سے باآسانی منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یہ PrimeOS پر چلتا ہے، جو کہ Android 11 پر مبنی برانڈ کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس میں 200 سے زیادہ تعلیمی ایپس ہیں۔ اس میں 10 ہزار سے زیادہ اینڈرائیڈ ایپس دستیاب ہیں۔ اس میں ایک ساتھ کئی ونڈو کھولی جا سکتی ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ، فون اور ٹیبلیٹ کی قیمت پر دستیاب ہیں، جو طلباء کے لیے بہت مفید ہے۔ پرائم بک 4G MediaTek MT8788 پروسیسر کے ذریعے تقویت یافتہ ہے اور 64GB سٹوریج (200GB تک قابل توسیع) کے ساتھ آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.