لاس ویگس: ایچ پی انک نے کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) 2023 میں نئے لیپ ٹاپس اور مانیٹرس لانچ کیا ہے جو آج کی ڈیجیٹل دنیا میں اعلیٰ ہائبرڈ تجربات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 77 فیصد ملازمین ہائبرڈ ماڈل کو ترجیح دیتے ہیں اس کے پیش نظر یہ ڈیوائس تیار کیا گیا ہے۔ HP unveils new hybrid laptops and monitors
نئے لیپ ٹاپ میں'ملٹی کیمرہ'، 'آٹو کیمرہ سلیکٹ' اور بہت کچھ شامل ہے۔ 'ملٹی کیمرہ' فیچر ڈوئل ویڈیو اسٹریمز اور کیمرہ سوئچنگ کو سپورٹ کرتا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اپنے چہرے یا دیگر کسی چیز یا وائٹ بورڈ کو دیکھ کرسکے۔ اس ڈیوائس کا 'آٹو کیمرہ سلیکٹ' فیچر انٹیلیجینس فیس ٹریکنگ کا استعمال کرتا ہے تاکہ یہ پہچانا جاسکے کی صارف کس کیمرے کا سامنا کررہا ہے، کمپنی نے 'HP E-Series G5' مانیٹر بھی متعارف کرایا ہے جس کا ڈسپلے سائز 21.5 سے 27 انچ ہے۔ HP unveils new hybrid laptops and monitors
اس سیریز کے تمام مانیٹر میں 'HP Eye Ease' ہے جو نیلی روشنی کی مضر اثرات کو کم کرتا ہے اور ایک 'ایمبیئنٹ لائٹ سینسر' بھی ہے جو خود بخود اسکرین کی چمک کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنی نے 'HP 710 ریچارج ایبل سائلنٹ ماؤس' کی بھی نقاب کشائی کی ہے، جو صارفین کو 'کمپیکٹ ڈیزائن، سائلنٹ کلک اور 90 دن تک کی بیٹری لائف' کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:
HP نے 'Omen Gaming Hub' کے ذریعے کلاؤڈ گیمنگ بھی متعارف کروائی ہے، جو کہ 'ایک مربوط Nvidia GeForce Now سلوشن کے ساتھ پہلا ونڈوز پی سی بنانے والا' ہے۔ کمپنی کے مطابق، 'Omen 17' لیپ ٹاپ HP کا سب سے طاقتور گیمنگ لیپ ٹاپ ہے جس میں 13th Gen Intel Core i9-13900HX پروسیسر اور جدید ترین Nvidia GeForce گرافکس ہیں۔ HP unveils new hybrid laptops and monitors