ETV Bharat / science-and-technology

Electric Bikes HOP OXO Launch ایچ او پی الیکٹرک نے سستی بائک متعارف کرائی

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 5:17 PM IST

ایچ او پی الیکٹرک نے حیدرآباد ای موٹر شو کے دوران بھارتی مارکیٹ میں اپنی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل HOP OXO کو لانچ کیا۔ HOP Electric launches affordable bikes

ایچ او پی الیکٹرک نے سستی بائک متعارف کرائی

حیدرآباد: الیکٹرک ٹو وہیلر سیگمنٹ میں آج HOP الیکٹرک نے حیدرآباد ای موٹر شو کے دوران بھارتی مارکیٹ میں اپنی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل HOP OXO کو لانچ کیا ہے۔ اس بائک کو تلنگانہ کی جانب سے ہائی ٹیک ایگزیبیشن سنٹر میں منعقدہ الیکٹرک گاڑیوں کے موٹر شو میں متعارف کرایا ہے۔ پرکشش شکل اور طاقتور بیٹری پیک سے لیس اس الیکٹرک بائیک کی قیمت 1.80 لاکھ روپے سے شروع ہوکر ٹاپ ویرینٹ کے لیے 1.60 لاکھ روپے (ایکس شو روم) مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ HOP OXO موٹرسائیکل انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ اس الیکٹرک بائیک کو ایک کمپیوٹر موٹر سائیکل کا لک دیا گیا ہے۔ شاندار ہیڈلائٹ، سنگل سیٹ اور دونوں پہیوں پر موجود ڈسک بریک اس موٹر سائیکل کو مزید پرکشش بناتے ہیں۔ موٹر سائیکل کے نچلے حصے یعنی موٹر سیکشن کو پلاسٹک کاؤل سے کور کیا گیا ہے۔

اس بائک کے حوالے سے HOP الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس بائک میں HOP OXO 3.75 Kwh کی صلاحیت کے ساتھ ایک اعلیٰ کارکردگی والے لیتھیم بیٹری دیا گیا ہے، جو 850W سمارٹ چارجر کے ساتھ آتا ہے۔ اس بیٹری کو صرف 4 گھنٹے میں 0 سے 80 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس میں 72 V صلاحیت کی الیکٹرک موٹر ہے جو 5.2Kw کی طاقت اور 185 Nm سے 200 Nm تک کا ٹارک جینریٹ کرتی ہے۔ اس کی ٹاپ سپیڈ 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ موٹر سائیکل ایک چارج میں 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر تک چلتی ہے۔

موٹرسائیکل BLDC ہب موٹر، ​​سائنوسائیڈل FOC ویکٹر کنٹرول اور ایکو پاور اسپورٹ اور ریورس موڈز سمیت متعدد رائڈنگ موڈ سے لیس ہے۔ موٹرسائیکل ڈسک بریک اور کومبی بریک سسٹم کے ساتھ ری جنریٹو بریک سے لیس ہے اور اس کی لوڈنگ کی گنجائش 250 کلوگرام ہے۔ اس میں کنیکٹیویٹی اور سیکیورٹی فیچرز کے لیے 5 انچ کا اسمارٹ LCD ڈسپلے (1000 cd/m2, IP67) بھی ہے، جو 4G LTE کنیکٹیویٹی پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

HOP OXO 5 مختلف کلر میں دستیاب ہے۔ بشمول Twilight Grey، Candy Red، Magnetic Blue، Electric Yellow اور True Black۔ فی الحال، اس الیکٹرک بائیک کو حیدرآباد میں واقع HOP کے 10 مراکز سے خریدا جا سکتا ہے جن میں ہمایت نگر، اپل، کرمن گھاٹ، ملک پیٹ، کومپلی، کوکٹ پلی اور میدچل شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.