نئی دہلی: الیکٹرک ٹو وہیلر بنانے والی کمپنی ہیرو الیکٹرک نے بدھ کے روز تین نئی دو پہیا الیکٹرک گاڑیاں لانچ کیں- Optima CX5.0 (Dual بیٹری)، Optima CX2.0 (سنگل بیٹری) اور NYX (ڈبل بیٹری) لانچ کی ہے۔ 85,000 روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب نئی Optima CX5.0 ڈارک میٹ بلیو اور میٹ مارون میں آتا ہے جبکہ Optima CX.20 ڈارک میٹ بلیو اور چارکول بلیک کلر اسکیمز میں آتا ہے اور NYX چارکول بلیک کلر اور پرل وائٹ کلر میں میں دستیاب ہے۔
ہیرو الیکٹرک کے سی ای او سوہندر گل نے ایک بیان میں کہا، "ہمارا بنیادی کام ایسی بائیکس کو ڈیزائن کرنا ہے جو محفوظ اور انتہائی موثر ہوں۔ گزشتہ 15 سالوں میں ہماری 6 لاکھ بائکس کے وسیع فیڈ بیک نے ہمیں نئی رینج کی گاڑیاں ڈیزائن کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے بتایا کہ ہمارا ماڈلز 'ہائبرنیٹنگ بیٹری ٹکنالوجی' اور 'متحرک طور پر سنکرنائز پاورٹرین جیسے نئے خصوصیات سے لیس ہیں'۔
مزید پڑھیں:
وہیں گزشتہ دنوں اولا الیکٹرک نے ہفتے کے روز ایک نیا Ola S1 Air الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیا جو 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار فراہم کرتا ہے اور صرف 4.3 سیکنڈ میں صفر سے 40 کی اسپیڈ تک چلا جاتا ہے۔ اس ای سکوٹر کا وزن 99 کلو گرام ہے، Ola Electric Launches New E Scooter نیا ایس ون ایئر اسکوٹر پانچ رنگوں میں دستیاب ہے جن میں کورل گلیم، نو منٹ، پورسلین وائٹ، جیٹ بلیک اور لیکوڈ سلور کلر شامل ہیں۔ جو لوگ دیوالی یا اس سے پہلے اسکوٹر کو 999 روپے میں ریزرو کرتے ہیں وہ اب 79,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔