سیم سنگ جلد ہی اپنی اگلی پریمیم فلیگ شپ ایس 22 سیریز شروع کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ لائن اپ میں ٹاپ اینڈ ماڈل، گلیکسی ایس 22 الٹرا(Galaxy S22 Ultra) کے 108 میگا پکسل کیمرے میں سپر کلیئر لینس ہوگا۔
جی ایس ایم ایرینا( GSMArena) کی رپورٹ کے مطابق نئے لینس کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا کہ وہ زیادہ روشنی اور ریفلیکشن کو کم کرسکتا ہے۔ گیلکسی ایس 22 الٹر ویڈیو لیتے وقت آپ کے ویڈیو موشن کو مستحکم کرے گا۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایس 22، ایس 21 کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔واضح رہے کہ ایس 21 الٹرا کی بازار میں کافی مانگ ہے۔
فلیگ شپ اسمارٹ فون بھی ایک نئے' اے آئی پکچر کوالٹی موڈ' کے ساتھ آنے کی امید ہے تاکہ بہتر 108 ایم پی تصویر لی جاسکے۔
مزید پڑھیں: RNA based Therapy: آر این اے پر مبنی تھراپی کووڈ کی مختلف شکلوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے