ETV Bharat / science-and-technology

Countdown for Chandrayaan 3 مشن چندریان تھری کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

کامیاب 'لانچ ریہرسل' کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا چندریان تھری 14 جولائی کو لانچ ہونے والا ہے اور اس کی 25.30 گھنٹے کی الٹی گنتی آج دوپہر 1.05 بجے شروع ہوگئی۔ اس کو کل بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ 17 سیکنڈ پر لانچ کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 13, 2023, 7:48 PM IST

چنئی: بھارت کے تیسرے قمری مشن چندریان تھری کے لیے کل 25.5 گھنٹے کی الٹی گنتی جمعرات کو دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ سے سری ہری کوٹا کے شار رینج میں شروع ہوگئی۔ مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد، لانچ اتھارٹی بورڈ نے منظوری دے دی جس کے بعد ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی سینٹر) میں باوقار مشن کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ ایک ٹویٹ میں، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہا، "ایل وی ایم 3 ایم 4/چندریان-3 مشن: کل بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ 17 سیکنڈ پر لانچ کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

اسرو 170 ضرب 36500 کلومیٹر سائز کی اپلٹک پارکنگ مدار میں انٹیگریٹڈ چندریان-3 خلائی جہاز کے ماڈیول کو لانچ کرنے کے لئے اپنے سب سے بھاری راکٹ لانچ وہیکل مارک-3 (ایل وی ایم 3- ایم 4) کا استعمال کرے گا۔ 642 ٹن کے پے لوڈ کے ساتھ 43.5 میٹر لمبا وہیکل کیریئر جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے دوسرے لانچ پیڈ سے روانہ ہوگا۔ چندریان 3 کو اڑان بھرنے کے تقریباً 16 منٹ بعد 179 کلومیٹر کے جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (جی ٹی او) قائم کیا جائے گا، جہاں سے یہ چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ اور گھومنے کے لئے اپنے طویل سفر کا آغاز کرے گا۔ 3.5 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے بعد اگست کے آخری ہفتے میں سافٹ لینڈنگ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کے مطابق چاند پر طلوع آفتاب کے وقت تاریخ (لینڈنگ کی تاریخ) طے ہوتی ہے۔ جب ہم اتر رہے ہوں تو سورج کی روشنی ضرور ہونی چاہیے۔ لہذا لینڈنگ 23 یا 24 اگست کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 23 یا 24 اگست کو چندریان کی لینڈنگ منصوبے کے مطابق نہیں ہوتی ہے، تو اسرو ستمبر میں لینڈنگ کی کوشش کے لیے مزید ایک ماہ انتظار کرے گا۔ "لینڈر اور روور سورج کی روشنی آنے تک 14 دن تک چاند پر رہیں گے۔ جب سورج کی روشنی نہیں ہوگی، تو روور پر نصب ایک چھوٹا سولر پینل بجلی پیدا کرے گا اور روشنی آنے تک اگلے 14 دنوں کے لئے بیٹریاں چارج کرے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.