چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے بدھ کو وکرم لینڈر کی ایک تصویر جاری کی، جو چاند کے جنوبی قطب میں اترنے کے بعد پرگیان روور نے لی تھی۔ یہ تصویر روور پر نصب نیویگیشن کیمرے (Navcam) نے لی ہے۔ اسرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' کے آفیشل ہینڈل پر کہا پرگیان روور نے آج صبح وکرم لینڈر کی تصویر کلک کی۔ نیویگیشن کیمرے چندریان 3 مشن کے لیے لیبارٹری فار الیکٹرو آپٹکس سسٹمز ( ایل ای او ایس ) نے تیار کیا ہے۔ وکرم لینڈر نے پروپلشن ماڈیول سے علیحدگی کے بعد 23 اگست کی شام 6:04 بجے چاند کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کیا۔ چند گھنٹوں کے بعد روور پرگیان وکرم کے اندر سے باہر آیا اور چہل قدمی کرنے لگا۔
ایل ای او ایس نے چندریان-3 روور پر لیزر انڈسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹرو اسکوپی ( ایل آئی بی ایس ) آلہ بھی تیار کیا ہے، جس نے جنوبی قطب کے قریب چاند کی سطح کی بنیادی ساخت پر پہلی اندرونی پیمائش کی ہے۔ آج یعنی 30 اگست کو چاند پر پرگیان کا آٹھواں دن ہے۔ اسرو نے چندریان 3 کے ذریعے ایک بڑی دریافت کی ہے۔ روور پرگیان کے پے لوڈ نے چاند پر آکسیجن اور سلفر اور دیگر مادوں کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے۔ پرگیان نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں ایلومینیم، سلفر، کیلشیم، آئرن، کرومیم اور ٹائٹینیم سمیت کئی کیمیائی مادوں کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے اور ہائیڈروجن کی دریافت جاری ہے۔
- چاند کے جنوبی قطب سے چندریان تھری نے پہلا سائنسی ڈیٹا بھیجا
- مشن چندریان 3 میں جامعہ کے تین سابق طلباء کا اہم کردار
اس کے ساتھ ہی پرگیان نے چاند کی سطح پر درجہ حرارت کی پیمائش کی ہے۔ ہندوستان چاند کےجنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک ہے۔ ایسے میں دنیا کی نظریں چندریان 3 سے حاصل ہونے والے ڈیٹا پر لگی ہوئی ہیں۔ (یو این آئی)