ETV Bharat / science-and-technology

Canada Bans TikTok: امریکہ کے بعد کینیڈا نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی

وائٹ ہاؤس نے تمام سرکاری آلات سے 'ٹک ٹاک' کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے 30 دن کا وقت دیا ہے۔ ساتھ ہی، کینیڈا نے بھی 'ٹک ٹاک' پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ Canada bans TikTok from government devices citing security risks

امریکہ کے بعد کینیڈا نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:23 AM IST

حیدرآباد: وائٹ ہاؤس نے وفاقی ایجنسیوں کو تمام سرکاری آلات سے 'ٹک ٹاک' کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے 30 دن کا وقت دیا ہے۔ ساتھ ہی کینیڈا نے بھی حکومت کے تمام موبائل آلات میں ڈاؤن لوڈ 'ٹک ٹاک' پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ چین کی اس ویڈیو ایپ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلے لیے گئے ہیں۔ امریکہ انتظامیہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رہنما خطوط کو " ملک کی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم" قرار دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سمیت کچھ ایجنسیاں پہلے ہی اس پر پابندی لگا چکی ہیں۔ نئی گائیڈ لائنز میں وفاقی حکومت کی باقی ایجنسیوں کو 30 دن کے اندر ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی 'ٹک ٹاک' کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ TikTok، چینی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ByteDance Ltd کی ایک مقبول ایپ ہے جسے تقریباً دو تہائی امریکی نوجوان استعمال کرتے ہیں۔

اسی دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام موبائل ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح حکومت نے تمام وفاقی ملازمین کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اب اپنے کام کے فون پر ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں، ٹھیک اسی طرح سے بہت سے کینیڈین اپنے ڈیٹا کی حفاظت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ Tiktok ایپ کو منگل کے روز سے کینیڈا حکومت کی جانب سے جاری تمام فون سے ہٹا دیا جائے گا۔ قبل ازیں، یورپی یونین کی ایگزیکٹو برانچ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے سائبر سیکیورٹی اقدام کے طور پر ملازمین کے ذریعے استعمال کیے جانے والے فونز سے TikTok پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.