ETV Bharat / science-and-technology

Apple Market Cap Decline: ایپل کی مارکیٹ کیپ میں ایک ٹریلین ڈالر کی گراوٹ

ایپل کا مارکیٹ کیپ دو ٹریلین سے نیچے گرگیا ہے، کمپنی کو صرف ایک سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں $1 ٹریلین کا نقصان ہوا ہے۔

ایپل کی مارکیٹ کیپ میں 1 ٹریلین ڈالر کی گراوٹ

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:23 AM IST

سین فرانسسکو: 2021 کے بعد پہلی بار ایپل کا مارکیٹ کیپ منگل کو ٹریڈنگ کے دوران 2 ٹریلین ڈالر سے نیچے گرگیا، جبکہ آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کا مارکیٹ کیپ 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا تھا جو اب 2 ٹریلین ڈالر سے بھی کم ہوگیا ہے۔ ٹیک کمپنی کو صرف ایک سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں $1 ٹریلین کا نقصان ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق، ایپل، بہت سی دیگر ٹیک کمپنیوں کی طرح، سپلائی چین کے مسائل سے متاثر ہے۔ کوویڈ انفیکشن کی تازہ ترین لہر کی وجہ سے چین میں اس کی مینوفیکچرنگ متاثر ہوئی ہے۔ 3 جنوری کو، ایپل کے شیئروں میں تقریباً 4 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 'ایپل کے مصنوعات کا مطالبہ اب صارفین میں کم دیکھا جاریا ہے۔ جو تشویش کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں:

Nikkei Asia نے پیر کو اطلاع دی کہ ایپل نے حال ہی میں کئی سپلائرز کو پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے سب سے مشہور آلات، بشمول AirPods، Apple Watch اور MacBooks کے لیے کم اجزا بنانے کے لیے کہا ہے۔ اس طرح کی رپورٹس نے ایپل کی مصنوعات کی مانگ کے بارے میں بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم، ایپل واحد کمپنی نہیں ہے جسے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بڑی گراوٹ کا سامنا کرنا بڑ رہا ہے۔ ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی بڑی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں امیزن اور فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے شیئرز میں بالترتیب تقریباً 50 فیصد اور 63 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.