ETV Bharat / premium

India's Journey of Becoming A 'Vishwa Guru' خلا سے بھارت کے وشو گرو بننے کے سفر کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 7:27 AM IST

Updated : Aug 24, 2023, 11:24 AM IST

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی، ایٹمی توانائی و خلائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی انٹرویو کے دوران چاندریان 3 کی چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

خلا سے بھارت کے وشو گرو بننے کے سفر کا آغاز

India's Journey of Becoming A 'Vishwa Guru

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی، ایٹمی توانائی و خلائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کو چاندریان 3 کے قطب جنوبی کے قریب کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے برسوں کی محنت تھی۔ ڈاکٹر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ "پورے ملک میں ہر ایک شخص نے اس کامیابی کو تسلیم کیا اور محسوس کیا کیونکہ اس میں کوئی رازداری شامل نہیں تھی۔ یہ امرت کال کی علامت ہے جس کے بارے میں مودی جی بات کرتے ہیں۔" ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 25 سالوں میں بھارت کے ایک وشو گرو بننے کا سفر خلا سے شروع ہوا ہے جس کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی اکثر بات کرتے ہیں۔

کانگریس نے چندریان 3 کی کامیابی کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو دینے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ "میں نے میڈیا والوں سے پوچھا کہ کیا وہ بنگلورو کے مرکز سے رپورٹ کرنے کے قابل ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں، تو میں نے انہیں بتایا کہ یہ فرق ہے۔ نہرو جی کے زمانے سے اس میں بہت سی رازداری شامل تھی جو، اب نہیں ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ مودی جی نے پرائیویٹ سیکٹر کو خلا میں جانے کی اجازت دی ہے۔ آج ہمارے پاس 150 سے زیادہ اسٹارٹ اپ ہیں"۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے چندریان 3 پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 14 دن بہت اہم ہیں۔ "زمین پر اگلے 14 دن اور چاند پر ایک دن، چندریان تھری منصوبہ سے متعدد انکشافات ہوں گے۔" ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ چندریان 3 ایک بہت ہی سرمایہ کاری مؤثر مشن تھا اور کہا کہ ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کفایتی ذرائع سے کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی چندریان 3 مشن کی ستائش کی اور کہا کہ "ہندوستان اب چاند پر ہے"۔

مزید پڑھیں: بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

خیال رہے کہ بھارت چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرکے کامیابی حاصل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے اور چاند کی جنوبی قطب کی سطح پر لینڈ کرنے والا بھارت پہلا ملک بن گیا ہے۔ چندریان 3 کی کامیاب سافٹ لینڈنگ بھارت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چندریان 3 کو چودہ جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار چندریان 3 اپنے 41 دنوں کے سفر کے بعد گذشتہ روز چاند پر کامیابی کے ساتھ سافت لینڈنگ کی ہے۔ چاند کی تحقیق میں بھارتی خلائی تحقیقی ایجنسی اسرو کی یہ پہلی کوشش نہیں تھی۔ چار سال پہلے بھی چندریان 2 کو 2019 میں لانچ کیا گیا تھا لیکن یہ مشن چاند کی سطح پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔

Last Updated : Aug 24, 2023, 11:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.